پنجاب میں سرکاری و نجی سکولز عملہ کیلئے 22 اگست ویکسینیشن کی ڈیڈ لائن

پنجاب میں سرکاری و نجی سکولز عملہ کیلئے 22 اگست ویکسینیشن کی ڈیڈ لائن

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) پنجاب سکولز عملہ ویکسینیشن

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے تمام سرکاری و نجی سکولوں کے عملے کو

ویکسی نیشن کے لیے ڈیڈ لائن دیدی۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں وزیر

تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ سکولوں میں ویکسی نیشن کرانے کے لیے نوٹی

فکیشن پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے، لہذا 22 اگست تک تمام سرکاری اور نجی

سکولز کے اساتذہ اور دیگر عملے کی ویکسی نیشن کرانا لازمی ہے۔

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

انہوں نے کہا کہ 22 اگست کے بعد کسی بھی فرد کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے

بغیر سکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی اور ویکسی نیشن نہ ہونے کی

صورت میں متعلقہ سکول کو سیل کردیا جائے گا۔

=-،-= جی سی یونیورسٹی میں اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے تقریب

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے سیمینار

کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق اور اقلیتی امور اعجاز عالم

آگسٹین نے سیمینار کی صدارت کی جس سے ممبر پنجاب اسمبلی رمیش سنگھ

اروڑہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور کلیان سنگھ کلیان نے بھی

خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز عالم آگسٹین کا کہنا تھا کہ ہم سب

اقلیتیں پاکستانی ہیں اور 14 اگست کو اقلیتوں کے دن سے زیادہ جوش و خروش

سے مناتے ہیں، یہ اقلیتوں کا قومی دن ایک عظیم روایت کے طور پر جاری ہے

اور یہ نئے ملک میں مساوات کو فروغ دینے اور غیر مسلموں کے حقوق کے

تحفظ کے لیے قائداعظم محمد علی جناحٌ کے وژن کی علامت ہے۔ انہوں نے بتایا

کہ پنجاب حکومت نے پہلی بار اقلیتوں کے نوکریوں کے کوٹے کے بارے میں ڈیٹا

اکٹھا کیا اور اس سے پتہ چلا ہے کہ صوبے میں 19 ہزار آسامیاں خالی ہیں۔

=-،-= صوبہ پنجاب سے متعلق مزید خبریں ( =،= پڑھیں =،=)

انہوں نے تعریف کی کہ جی سی یو واحد ادارہ ہے جہاں اقلیتوں کو ان کے کوٹے

سے زائد ملازمتیں دی گئی ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا

کہ اقلیتوں کے قومی دن کو منانے کی یہ عظیم روایت جاری رہنی چاہیے کیونکہ

یہ دن اس عزم کی تصدیق کے لیے منایا جاتا ہے کہ مختلف مذاہب سے تعلق

رکھنے کے باوجود ہم ایک قوم ہیں جو ایک متحد اور خوشحال پاکستان کے لیے

جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی قابل تعریف خدمات

پاکستان کی تاریخ کا ایک شاندار باب ہے۔

پنجاب سکولز عملہ ویکسینیشن ، پنجاب سکولز عملہ ویکسینیشن

پنجاب سکولز عملہ ویکسینیشن ، پنجاب سکولز عملہ ویکسینیشن

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply