پنجاب اور سندھ حکومت کا بغیر امتحان طلبہ کو پاس نہ کرنے کا فیصلہ

پنجاب اور سندھ حکومت کا بغیر امتحان طلبہ کو پاس نہ کرنے کا فیصلہ

Spread the love

لاہور،کراچی (جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) پنجاب سندھ فیصلہ

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے تعلیمی ادارے بند کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے

کہا ہے بچوں کو امتحان کے بغیر دو بار پاس نہیں کیا جاسکتا۔ این سی اوسی میں

سکول بند کرنے کی تجویز کی مخالفت کرینگے۔ کرونا کی تیسری لہرمیں بھی

سترفیصد پنجاب کھلا ہے، بڑے شہربند ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں پنجاب بند ہے۔

=—= تعلیم سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–= )

دوسری طرف وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبہ آٹھویں

جماعت تک کے بچوں کی سکولوں میں تدریس کا فیصلہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی

اکثریتی رائے اور حکومت سندھ کی ٹاسک فورس میں شامل ماہرین کی رائے کے

بعد کیا گیا ہے اور اس پر عملدرآمد کرنا تمام اسٹیک ہولڈرز پر لازمی ہے۔ اس

وقت صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کی صورتحال پنجاب اور کے پی کے مقابلے

بہتر ہے تاہم کراچی اور حیدرآباد میں مریضوں کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا

ہے اور اگر ہم نے احتیاطی تدابیر نہ اپنائی تو خدانخواستہ صورتحال مزید خراب

ہوسکتی ہے۔

=—= امتحان نہ لیا تو ئاہیر ایجوکیشن سسٹم تباہ ہو جائیگا، وزیر تعلیم سندھ

سعید غنی نے کہا کہ یہ بات طے ہے اس سال بچوں کو بغیر امتحانات اگلی کلاسز

میں کسی صورت پرموٹ نہیں کیا جائے گا کیونکہ مسلسل دو سال ایسا کرنے سے

ہائیر ایجوکیشن کا نظام مکمل تباہ ہوجائےگا- خدانخواستہ حالات مزید خراب ہوتے

ہیں تو ہم امتحانات کے شیڈول کو آگے لے جائیں گے اور اگر آج بھی ہم نے نویں

سے بارہویں تک کی کلاسز کی تدریس کو معطل نہیں کیا تو اس کی ایک وجہ یہ

بھی ہے کہ ان کا کورس مکمل ہو اور ان کے امتحانات وقت پر ہوسکیں۔ اگر او پی

ایس اور اضافی چارج کے فیصلے پر سو فیصد عمل کیا تو محکمہ تعلیم کا 70

فیصد کام بند ہوجائے گا اور اس سلسلے میں ہم عدلیہ سے درخواست بھی کرینگے۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سعید غنی نے کہا یہ تاثر غلط ہے کہ کمیٹی کے ارکان نے سکولوں کی بندش کو

دیگر شعبوں کی بندش سے مشروط کیا تھا۔ اس وقت تعلیمی اداروں میں کرونا

وائرس کی شرح 2.7 فیصد ہے لیکن ہم اس کو 10 یا اس سے زائد ہونے کا انتظار

نہیں کرسکتے۔ ہم نجی سکولز مالکان کی پریشانیوں کو بھی سمجھتے ہیں، لیکن ہم

صحت کو لے کر کوئی سمجھوتہ بھی نہیں کرسکتے۔

=—= تعلیمی اداروں کے کھولنے نہ کھولنے کا فیصلہ آج

یاد رہے کرونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ملک میں تعلیمی اداروں

کے حوالے سے فیصلہ آج کیا جائے گا، این سی او سی کے تحت وزیر تعلیم اور

صحت کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس کی صدارت وزیرتعلیم شفقت محمود کریں گے۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں کوکھلا رکھنے یہ نہ رکھنے کا فیصلہ متوقع ہے، شفقت

محمود کا کہنا تھا تعلیمی سرگرمیوں کی بندش کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائیگا۔

پنجاب سندھ فیصلہ

Leave a Reply