پنجاب سندھ میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند، آن لائن کلاسز جاری رہیں گی

پنجاب سندھ میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند، آن لائن کلاسز جاری رہیں گی

Spread the love

اسلام آباد، لاہور، کراچی (جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) پنجاب سندھ تعلیمی ادارے

پنجاب اور سندھ میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی

وزیر تعلیم مراد راس نے کہا سرکاری و نجی سکول 23 مئی تک بند رہیں گے۔

سکولوں کی بندش کا فیصلہ کرونا کے پھیلاؤ کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا

ہے۔18 مئی کو اس ضمن میں جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا جس کے بعد تعلیمی

ادارے کھولنے یا مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ تمام لوگ حکومت کے

جاری کردہ کرونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

قبل ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا

تھا کہ این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیماری کے رجحان کے پیش

نظر 17 مئی تک بند کئے گئے تعلیمی ادارے اب 23 مئی 2021ء تک بند رہیں

گے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

محکمہ تعلیم سندھ نے بھی کراچی سمیت صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کو 16

کے بجائے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی

وزیر تعلیم سعید غنی نے تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں

نے کہا سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے کرونا صورتحال کے باعث 23 مئی تک

تدریسی عمل کیلئے بند رہیں گے، تاہم اس دوران تعلیمی ادارے کھلیں رہیں گے

اور بچوں کو آن لائن کلاسز، واٹس اپ، ای میل سمیت دیگر ذرائع سے تعلیمی

سلسلہ جاری رکھا جائے گا، جبکہ تعلیمی ادارے کے سربراہ پرنسپل یا ہیڈ ماسٹر

کچھ اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کو بلا سکیں گے، تعلیمی سلیبس کے حوالے

سے جو گائیڈ لائنز نومبر 2020ء کو جاری کی گئی ہیں اس پر مکمل عملدرآمد کو

یقینی بنایا جائے۔

پنجاب سندھ تعلیمی ادارے

Leave a Reply