punjab school

پنجاب سرکار 2400 سکولوں میں بنیادی سہولیات سے محرومی کی معترف

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) پنجاب سرکار 2400 سکول

وطن عزیز پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے 4

ہزار 200 سکولوں میں بنیادی سہولیات سے محروم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

=—= یہ بھی پڑھیں، ڈیجیٹل لٹریسی بطور مضمون قومی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ
———————————————————————————————-

سرکاری دستاویزات کے مطابق پنجاب کے 52 ہزار سکولوں میں سے ایک ہزار

200 سکولز میں بجلی کی کنکشن ہی نہیں ہیں جبکہ 3 فیصد سکول چار دیواری

سے محروم ہیں۔

=—= ایک فیصد سکول پینے کا صاف پانی، 500 سے زائد سکولز ٹوائلٹ نہیں

پنجاب کے ایک فیصد سرکاری سکولوں جن کی تعداد 500 سے زائد ہے وہ صاف

پانی سے محروم ہیں جبکہ 500 سے زائد سکولوں میں ٹوائلٹ نہ ہونے کا بھی

انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق سکولوں میں سہولیات کا جائزہ

لینے کے لئے 31 اکتوبر کو دوبارہ سکول شماری کی جائے گی۔

=—= پنجاب کے 11 اضلاع میں ماڈل سکولز بنائے جا رہے ہیں، حکومت

محکمہ سکولز کے مطابق سکولوں کے سروے کے دوران والدین کی ماہانہ آمدن،

بچوں کا ب فارم، اساتذہ کی تربیت اور دیگر ڈیٹا دکھایا جائیگا جبکہ پنجاب کے 11

اضلاع میں ماڈل سکولز بنائے جا رہے ہیں جن میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی

جائیں گی۔

=—= تجزیہ جے ٹی این آن لائن =—=

کئی عشروں سے ملک بھر میں تعلیم کے شعبے کی زبوں حالی کا رونا تو

رویا جا رہا ہے، ماضی میں حکومتوں کے شعبہ تعلیم کی بہتری کیلئے بڑے بڑے

دعوے بھی ہم سب جانتے ہیں، موجود حکومت بھی اسی روش پر قائم ہے دیکھنا یہ

ہے کہ اس حکومت کی مدت مکمل ہونے پر ملک اور بالخصوص صوبہ پنجاب

میں شعبہ تعلیم کی حالت زار کتنی بدلتی ہے، کیونکہ یہ حکومت تبدیلی کا نعرہ لگا

کر ہی برسراقتدار آئی ہے

=–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں</a

پنجاب سرکار 2400 سکول

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply