پنجاب روزگار سکیم، آسان قرضوں کی فراہمی کا آغاز آئندہ ہفتے

پنجاب روزگار سکیم، آسان قرضوں کی فراہمی کا آغاز آئندہ ہفتے

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) پنجاب روزگار سکیم

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ

میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی کارکردگی،

حاصل کردہ اہداف اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر

پیسک جمیل احمد جمیل نے ادارے کی کارکردگی، پنجاب روزگار سکیم پر پیش

رفت اور آئندہ کی ترجیحات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر

صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب

روزگار سکیم کے تحت آسان قرضوں کی فراہمی اگلے ہفتے شروع ہوجائیگی-

= قارئین =-:کاوش پسند آئی ہو گی، فالو کریں اپ ڈیٹ رہیں

میاں اسلم اقبال نے کہا آئندہ ہفتے منعقد ہونیوالی تقریب میں درخواست گزاروں کو

قرضوں کے چیک تقسیم کئے جائیں گے، سکیم کے تحت ایک لاکھ تا ایک کروڑ

روپے تک کے آسان قرضے دیئے جارہے ہیں۔ وزیراعظم کے روزگار کی فراہمی

کے ویژن کے مطابق 30 ارب روپے سے زائد مالیت کی پنجاب روزگار سکیم کا

اجراء کیا گیا ہے اور اس سکیم کے تحت 16 لاکھ سے زائد لوگوں کو روزگار ملے

گا۔ انہوں نے کہا پنجاب روزگار سکیم کے ذریعے ہنرمند نوجوانوں کو اپنا کاروبار

شروع کرنے کے لئے وسائل میسر آئیں گے، سکیم کے تحت کرونا سے متاثرہ

کاروبار پرقرضہ ترجیحی بنیادوں پر دیا جارہا ہے۔

=–=سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
——————————————————————————-

صوبائی وزیر نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی

یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پیسک گزشتہ اڑھائی سال کے دوران حاصل

کردہ اہداف اور پیدا کردہ روزگار کے مواقع کے بارے میں جامع پریزینٹیشن تیار

کر کے یپیسک سیلف سسٹینن ایبل ماڈل بنائے اور آئندہ 3 سالوں کا پلان بھی دے۔

سیکرٹری صنعت و تجارت واصف خورشید، سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ،

ٹیوٹا حکام کے علاوہ متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

پنجاب روزگار سکیم

Leave a Reply