shadi hall

پنجاب، خیبرپختونخوا میں شادی ہالز کھل گئے، مالکان کیلئے انسداد کرونا تدابیر پر عملدرآمد لازم

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پنجاب خیبرپختونخوا شادی ہالز

لاہور،پشاور(جے ٹی این آن لائن نیوز)

پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتوں نے اپنے اپنے صوبوں کے تمام شادی ہالز

احتیاطی تدابیر کیساتھ کھولنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

ہوٹل،ریسٹورنٹس اور شادی ہالز میں کھانے کا ضیاع روکنے کیلئے قانون تیار
——————————————————————————————

جاری کردہ اعلامیوں کے مطابق تمام شادی ہالز 50 فیصد کم گنجائش کیساتھ

کھلیں گے۔ زیادہ سے زیادہ سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے سیٹوں کے

درمیان زیادہ فاصلہ رکھا جائے گا۔ شادی ہالز کھولنے سے پہلے تمام عملے

کے کرونا تشخیصی ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ ہالز کے داخلی و خارجی راستوں پر

ہجوم بننے کی روک تھام کی جائے گی۔ ہال انتظامیہ ہر داخل ہونیوالے شخص

کیلئے لازمی ٹمپریچر چیک کرنے کیلئے تھرمل گنز کا انتظام کرنے کی پاپند ہو

گی۔ تقریب کے شروع ہونے سے پہلے مناسب طریقے سے سینٹائز کیا جائیگا۔

بیک وقت دو تقاریب پر پابندی ، 2 گھنٹوں کا وقفہ لازمی قرار

کوئی بھی تقریب دو گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوگی۔ اگر ایک ہی ہال میں دو تقاریب

منعقد کی جارہی ہو نگی تو انتظامیہ ان کے درمیان 2 گھنٹے کا وقفہ رکھے گی

تاکہ ہال کی بہتر صفائی، سینیٹائزیشن کے انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

مبارکباد دینے کے موقع پر گلے ملنے پر مکمل پاپندی ہو گی اور ہاتھ ملانے کو

ترک کرنے کیلئے کوشش کی جائے گی۔ تمام ہالز رات 10 بجے بند کئے جائیں

گے۔ داخلی گیٹ پر ہینڈ سینیٹائزر رکھا جائے گا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پنجاب خیبرپختونخوا شادی ہالز

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply