پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 24 مئی سے سکول کھولنے کا اعلان

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 24 مئی سے سکول کھولنے کا اعلان

Spread the love

لاہور، پشاور، کوئٹہ (جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) پنجاب خیبرپختونخوا بلوچستان سکول

پنجاب حکومت نے کرونا سے کم متاثرہ 16 اضلاع میں سکولز کھولنے کا اعلان

کر دیا ہے، کرونا کیسز کے 5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں سکول 24 مئی

سے کھلیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چکوال، چنیوٹ، مظفر آباد، جھنگ، ننکانہ

صاحب، بہاولنگر، منڈی بہااﺅلدین، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، حافظ آباد،

نارووال، جہلم، وہاڑی اور راجن پور سمیت 16 اضلاع میں سکولز 50 فیصد طلبہ

کیساتھ 4 روز کھلیں گے، جبکہ پنجاب کے 20 اضلاع میں تعلیمی ادارے 6 جون

تک بند رہیں گے ۔

=-.-= کرونا کے باعث اعلیٰ تعلیمی ادارے 7 جون تک بند رہینگے، کے پی کے

محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا نے کہا ہے کرونا شرح کم رکھنے والے اضلاع

میں تعلیمی ادارے مروجہ طریقہ کار کے تحت 24 مئی سے کھل جائیں گے جبکہ

کرونا کی تیسری لہر کے پیش نظر اعلیٰ تعلیمی ادارے 7 جون تک بند رکھنے کا

فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں معاون خصوصی اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران

بنگش نے کہا پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، کوز دیر، برہ دیر، باجوڑ، بونیر،

ملاکنڈ، سوات، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ و تورغر، بٹگرام، ہری پور، بٹگرام،

اورکزئی، کوہاٹ، کرم، بنوں، جنوبی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں اعلیٰ تعلیمی

ادارے بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا جن اضلاع میں کرونا شرح 5 فیصد ہے یا اس

سے زیادہ ہے ان اضلاع میں بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ کامران بنگش نے

مزید کہا پڑھانے و سکھانے کا عمل آن لائن طریقہ کار کے تحت ہو گا۔ پابندی کا

اطلاق سرکاری و نجی تمام اداروں پر ہو گا کیونکہ طلبہ اور اساتذہ کرام کی صحت

اور تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

=-.-= دارالحکومت کوئٹہ میں سکول بند رہیں گے، محکمہ تعلیم بلوچستان

محکمہ تعلیم بلوچستان نے بھی دارالحکومت کوئٹہ کے علاوہ صوبے بھر میں 24

مئی سے تمام سکول کھولنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے

کہ ضلع کوئٹہ میں سکولز بدستو ربند رہیں گے۔ سکول کھولنے اور بند رکھنے کا

فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کی ہدایات کی روشنی میں

کیا گیا ہے۔

پنجاب خیبرپختونخوا بلوچستان سکول

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

Leave a Reply