پنجاب حکومت کی سرکاری ملازمین کو ترقیوں کی خوشخبری

Spread the love

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو ترقی کی نوید سناتے ہوئے ٹائم سکیل پروموشن میں رکاوٹیں دور کر نے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب میں سرکاری ملازمین کا ٹائم سکیل پروموشن کے حوالے سے دیرینہ مطالبہ تھا ان کو ترقیاں دی جائیں۔ جس پر محکمہ ریگولیشن نے باقاعدہ سمری محکمہ خزانہ کے مثبت جواب پر ایوان وزیر اعلی کو ارسال کردی،

وزیر اعلی کے سیکرٹری ڈا کٹر راحیل صدیقی نے باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔ سمری کے مطابق جن محکموں میں پروموشن چینلز کا قانون موجود ہے، ان میں ترقیوں سے محروم افراد کی ٹائم سکیل پروموشن کی جائے۔

حکام کا کہنا ہے وہ کسی بھی گریڈ کا ملازم ہو اس کی ٹائم سکیل پرموشن جلد کی جائیگی، دوسری جانب گریڈ 16 میں دس سال سے تعینات ملازمین کو بھی اب مشروط ترقی دیکر گزیٹڈ آفیسر کا درجہ دیا جائیگا۔
حکومت فیصلہ

Leave a Reply