0

پنجاب حکومت کا صوبہ بھر میں مزید سرکاری قبرستان بنانے کا فیصلہ

Spread the love

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں مزید سرکاری قبرستان بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس مقصد کیلئے سرکاری اراضی کی نشا ند ہی کے سلسلے میں ایل ڈی اے افسران کو ٹاسک سونپ دیا ۔یہ فیصلہ پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت ہونیوالے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا لاہور سمیت صوبے بھر میں قبرستان بلا شبہ چھوٹے پڑ گئے ہیں مگر نئے قبرستان کے قیام کیلئے اصل مسئلہ جگہ کا ہے۔ قبرستان ہر علاقے کا مسئلہ ہے جس کے حل کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ،نئے قبرستان سرکاری اراضی پر بنائے جائیں گے۔ لاہور کے ماڈل قبرستان کی طرز پر صوبہ کے ہر ضلع میں ’’شہر خموشاں‘‘ بنایا جائے گا۔

Leave a Reply