پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ،ہر طالب علم کے لئے ایک کھیل کھیلنا لازمی قرار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے تعلیمی اداروں میں سپورٹس کی بحالی کے لئے اہم فیصلہ لیتے ہوئے ہر طالب علم کے لئے کم ازکم ایک کھیل میں حصہ لینا لازمی قرار دیدیا ، بدھ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا تعلیمی ادارے سپورٹس کی بحالی اور فروغ کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں ہر طالب علم کے لازمی ہوگا وہ کم از کم ایک کھیل میں ضرور حصہ لے ، سکولوں میں سپورٹس پیریڈ بھی شروع کررہے ہیں اورفزیکل ایجوکیشن ٹیچر( پی ای ٹی) اساتذہ بھی بھرتی کئے جائیں گے، اس حوالے سے انہوں نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور کمیٹی کے کنوینئر، سپیشل سیکرٹری ہائر ایجو کیشن ، سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ممبرجبکہ ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن سپور ٹس و یوتھ افیئرز سیکرٹری ہوں گے۔ کمیٹی تعلیمی اداروں میں سپورٹس کی بحالی کے لئے اقدامات ،اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کے لئے نظام وضع کرنے سمیت سکولوں اور کالجوں میں گراؤنڈز کی سہولتوں کا بھی جائزہ لے گی.

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply