پنجاب حکومت کاعدالتی فیصلے پرعملدرآمد نہ کرنیوالے نجی سکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنیوالے نجی سکولوں کی رجسٹریشن معطل کرنے کا فیصلہ لیا ۔ حکو مت نے شکایات کے ازالے کیلئے ٹول فری نمبر بھی جاری کردیا۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پرائیویٹ سکولز مالکان کو گرمیوں کی چھٹیوں کی فیسوں میں سے 50 فیصد آئندہ ماہ کی فیسوں میں ایڈجسٹ کرنا پڑیں گے جبکہ 20 فیصد فیس 31 دسمبر تک واپس کرنا ہوگی۔ سکول مالکان کے پاس 31 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن ہے، بیس فیصد فیسیں واپس یا ایڈجسٹ نہ کیں تو رجسٹریشن منسوخ کر دیں گے۔ فیسوں کے معاملہ پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں گے۔ نئی اتھا ر ٹی بنالی ہے جبکہ والدین کی فیسوں کے حوالے سے شکایات درج کرانے کیلئے ٹول فری موبائل نمبر بھی جاری کر دیا گیا۔وزیر تعلیم کا کہنا تھا پنجاب میں 8 ہزار سے زائد اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں، جنہیں پْر کریں گے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply