پنجاب حکومت کاشہباز شریف کے گھر کو سب جیل قرار دینے کےلئے وفاق سے رابطہ

Spread the love

پنجاب حکومت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کےلئے وفاق کو خط لکھ دیا، ذرائع کے مطابق سیکر ٹری داخلہ اور اسلام آباد انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیاہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف جب تک اجلاس میں شرکت کےلئے اسلام آبادمیں رہیں گے ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا جائے۔ادھر شہبازشریف کوآج مقامی عدالت میں پیش کیا جائےگا جہاں محکمہ دا خلہ اورجیل حکام ان کا راہداری ریمانڈ لیں گے۔ راہداری ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد شہبازشریف کو کوٹ لکھپت جیل سے لاہور ائیر پو رٹ لے جایا جائے گا،جہاں سے انہیں ڈیڑھ بجے اسلام آباد روانہ کیا جائے گا تاکہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرسکیں ،شہباز شریف کےخلاف آشیانہ اقبال ہاوسنگ کیس میں تحقیقات جاری ہیں جس کے باعث وہ 5 اکتوبر سے قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی تحویل میں ہیں ۔

Leave a Reply