پنجاب حکومت نے 10ارب سے زائدمالیت کے 15میگامنصوبوں کی انکوائری کاحکم دیدیا

Spread the love

حکومت نے اربوں مالیت کے منصوبوں میں کرپشن کوبے نقاب کرنیکی تیاریاں کرلیںہیں،جس کے تحت حکومت پنجاب نے 10ارب سے زائدمالیت کے15میگامنصوبوں کی انکوائری کاحکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اربوں مالیت کے منصوبوں میں کرپشن کو بے نقاب کرنے کے لئے تیاریاں کرلیں، مانیٹرنگ اینڈایویلیوایشن کومتعلقہ محکموںنے ریکارڈبھیج دیا،محکمہ داخلہ پنجاب کی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پروگرام پربھی انکوائری شروع ہوگئی ہے،محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے تحت مختلف منصوبہ جات ہائیکورٹ کے آئی ٹی سسٹم ،محکمہ ایکسائزکے نئے ای اینڈٹی سروس سنٹرکی انکوائری کیلئے دستاویزات بھی ارسال کردیں گئیں۔سمارٹ مانیٹرنگ آف ڈویلپمنٹ پراجیکٹ جو کہ سرکاری افسران و ملازمین کے لیے بنایا گیا اس کی بھی انکوائری ہوگی ، لاہور ہائیکورٹ کے آئی ٹی سسٹم پر مکمل کیاْگیا منصوبہ پر بھی انکوائری شروع کردی گئی، علاوہ ازیں محکمہ ایکسائز کے نئے ای اینڈ ٹی سروس سنٹر کی انکوائری کے دستاویزات ،پراپرٹی رجسٹریشن پراجیکٹس،سٹریٹجیک ریفارم یونٹ ،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ اور پیپرا کے ای خریداری سسٹم کا پراجیکٹ بھی انکوائری میں شامل ہے۔ ڈی جی ایم اینڈ ڈی مذکورہ منصوبوں پر متعلقہ محکوں کی غفلت اور کرپشن بے نقاب کرے گی۔

Leave a Reply