پنجاب حکومت نے شوگر ملوں کو بروقت ادائیگیاں کرنے کا پابند بنایا،عثمان بزدار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

عثمان بزدار

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز ) وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر گنے کے

کاشتکاروں کو 175 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں یقینی بنائی گئیں۔ عثمان

بزدار نے کہا کہ شوگر ملوں کو گنے کے کاشتکاروں کو بر وقت ادائیگیاں کرنے

کا پابند بنایا گیا۔ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران

گنے کے کاشتکاروں کو تقریبا 24 کروڑ روپے کی ادائیگی یقینی بنائی گئی،

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

ماضی میں گنے کا کاشتکار سڑکوں پر احتجاج کرتا رہا لیکن اسے محنت کا

معاوضہ نہیں ملا، سابق دور میں گنے کے کاشتکاروں کے ساتھ بے پناہ زیادتی

روا رکھی گئی، پی ٹی آئی کی حکومت حقیقی معنوں میں کسان دوست حکومت

ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ غریب کسان طاقتور مافیا کے ہاتھوں یرغمال

بنا رہا، تحریک انصاف کی حکومت نے کاشتکار کو اس کا حق واپس کیا ہے، آئندہ

سیزن میں بھی گنے کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا ثمر دیں گے،

کاشتکاروں کے حقوق کا پہلے بھی تحفظ کیا ہے، آئندہ بھی کریں گے، کسی کو

کسان کا حق نہیں مارنے دیں گے۔

عثمان بزدار

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply