شہروں میں لاک ڈائون

پنجاب حکومت کی اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 جون تک توسیع

Spread the love

پنجاب حکومت لاک ڈاؤن

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) پنجاب حکومت نے کورونا اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 جون تک

توسیع کردی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس

کے مطابق مارکیٹس کے کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے،ہفتہ اوراتوارکو تمام کاروبار ی

سرگرمیوں پرمکمل پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 24 مئی سے ریسٹورنٹس آوٹ ڈور ڈائننگ کی

اجازت ہوگی تاہم ڈائن ان پر پابندی برقرار اور ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔یکم جون سے 150 افرادکی

گنجائش کیساتھ آؤٹ ڈورشادی تقریب کی اجازت ہوگی تاہم پنجاب بھر میں انڈورشادی کی تقریبات

اورمارکیزپرپابندی عائد رہیگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں تمام تفریحی پارکس پرمکمل بند

رہیں گے، جاگنگ ٹریکس کھلے رہیں گے جبکہ تمام مزارات مکمل بند رہیں گے۔صوبے میں دفاترکو

50 فیصد اسٹاف کیساتھ کام کی اجازت ہوگی،ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلنیکی

اجازت ہو گی، بین الصوبائی ٹرانسپوٹ ہفتہ ، اتوارکو مکمل بندرہیگی اور ٹرین سروس70

فیصدمسافروں کیساتھ جاری رہیگی۔سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ما سک پہننیکی

پابندی برقرار رہے گی۔۔سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ما سک پہننیکی

پابندی برقرار رہے گی۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply