پنجاب بھرمیں سی این جی کی قیمتوں میں 5روپے کلو کمی

Spread the love

پنجاب اور اسلام آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی 5 روپے فی کلوکمی کردی گئی ، سی این جی کی قیمت 82 روپے سے کم ہو کر 77 روپے کلو ہو گی،قیمت میں کمی پنجاب اور اسلام آباد کے صارفین کے لیے ہے۔تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث سی این جی کی قیمت میں کمی کرنے کے لیے اوگرا نے سی این جی ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کیے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ اور مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اسی تناسب سے سی این جی کی قیمت میں بھی کمی کی جائے گی۔سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کے مطابق سی این جی کی قیمت 82 روپے فی لیٹر سے پانچ روپے فی کلو کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد نئی سی این جی کی قیمت 77 روپے فی کلو ہوگئی ہے، سی این جی کی قیمت میں کمی پنجاب اور اسلام آباد کے صارفین کے لیے ہے۔

Leave a Reply