پنجاب بارڈر ملٹری پولیس میں 533 خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

Spread the love

ملتان(جے ٹی این آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت سرکٹ

ہاﺅس ملتان میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب میں وزیر

اعلیٰ کا کہنا تھا صوبہ میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کر دیا

اورترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کا باب بند کر دیا۔ لیہ اور تونسہ شریف

کے درمیان زیر تعمیر برج کو شاہراہ کے ذریعے شور کوٹ موٹر وے انٹرچینج

سے منسلک کیا جائے گا اورڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کی

منظوری دےدی گئی ہے۔ ڈی جی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ٹرائبل ایریا ڈویلپمنٹ

اتھارٹی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔ ٹرائبل ایریا کی بارڈر ملٹری

پولیس کی استعدادکار بڑھانے اور پولیس ملازمین کو ترقیاں دینے کیلئے ہدایات

جاری کردی ہیں۔بارڈر ملٹری پولیس میں 533 خالی آسامیوں پر شفاف اور میرٹ

پر بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان شاہراہ

31 مارچ تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا منصوبے کی تکمیل میں

مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ سخی سرور سے رونگھن روڈ کو 6 ماہ

میں مکمل کیا جائے ۔ہیڈتونسہ بیراج کے ہیڈ نمبر22 سے براستہ ہیرو اور بستی

مکول تونسہ شریف تک سڑک کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری دیتے

ہوئے کہا اس سڑک کی تعمیر سے تونسہ شریف جانے کےلئے فاصلہ کم ہوگا

جبکہ وقت اور ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔وزیر اعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن

کی 75 واٹر سپلائی سکیموں کو بحال ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ غازی

خان کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ جلد مکمل جبکہ آئی سی یو وارڈ میں بیڈز کی

تعداد بڑھانے نرسز کی بھرتی کیلئے واک ان انٹرویو کا طریقہ اختیارکرنے کی

بھی ہدایات جاری کیں ۔

Leave a Reply