0

پنجاب اور وفاق میں حکومتوں کے دھڑن تختہ کےلئے پی پی پی کی (ق) لیگ کو بڑی پیشکش

Spread the love

پیپلز پارٹی نے پنجاب اور وفاق میں پی ٹی آئی حکومتوں کا دھڑن تختہ کرنے کیلئے مسلم لیگ (ق) سے رابطے تیز کردیئے ہیں اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے چوہدری پرویز الٰہی کو پیشکش کی ہے اگر وہ پی ٹی آئی کےساتھ اتحا د ختم کردیں تو انہیں پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا دیا جائے گا ، پیپلز پارٹی نے اپنی پیشکش میں یہ یقین دہانی بھی کروائی ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پنجاب میں مسلم لیگ (ق) کی بھرپور سپورٹ کرینگے ، وفاق میں ق لیگ کوپی پی پی اور ن لیگ سے تعاون کرنا ہوگا ۔ ذرائع کے مطا بق حال ہی میں مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی کے درمیان پیدا ہونےوالے اختلافات کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلم لیگ (ق) سے روا بط بڑھانے اور سندھ سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے قابل بھروسہ رہنما نے چوہدری پرویز الٰہی کو پیشکش دی اور یقین دہانی کروائی کے اس پیشکش کو مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ پیشکش سمجھا جائے ۔ چوہدری پرویز الٰہی نے پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے مشورہ کرکے جواب دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ واضح رہے پنجاب میں اسوقت مسلم لیگ (ق) کی دس جبکہ پیپلز پارٹی کے پاس صرف چھ سیٹیں ہیں اس طرح دونوں جماعتیں مسلم لیگ (ن) کے کندھے پر بیٹھ کر پنجاب میں اقتدار سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوسکتی ہیں ، پنجاب میں اگر متوقع اتحاد ہوگیا تو وفاق میں مسلم لیگ (ق) کی پانچ سیٹیں بھی اس فطری اتحاد میں شامل ہوجائینگی، سیاسی حلقے (ق) ،(ن) لیگ ا ور پیپلز پارٹی کے اتحاد کو فطری اتحاد قرار دے رہے ہیں کیونکہ (ن) اور(ق) لیگ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پہلے بھی میثاق جمہوریت کے مزے لینے سمیت پھر اتحاد کا اعلان کرچکے ہیں ، اس طرح پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کا اتحاد بھی کا میا ب رہ چکا ہے، مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان نے براہ راست مداخلت کرکے اگر مسلم لیگ (ق) کے قائدین کو وقتی طور پر را ضی بھی کرلیا تو عارضی علاج ہوگا لیکن (ن) ، (ق) اور پیپلز پارٹی کی بڑے اتحاد کیلئے پیش قدمی جاری رہے گی کیونکہ یہی ایک صورت ہے جس کے ذریعے ان تمام جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ہر طرف سے ریلیف مل سکتا ہے ۔

Leave a Reply