پنجاب انڈر19بیڈمنٹن ٹورنامنٹ،فیصل آباد فاتح

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

فیصل آباد(جے ٹی این آن لائن ) فیصل آباد کی ٹیم نے پنجاب انڈر 19بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا۔
سپورٹس کمپلیکس ملتان میں کھیلے جانے والے تین روزہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں فیصل آباد نے
ملتان کی ٹیم کو شکست دی۔

ایونٹ میں صوبہ بھر سے 9ٹیموں نے شرکت کی۔ فیصل آباد کی ٹیم میں شاہزیب شبیر،محمد احمد،
عمیر مقبول،محمد حنیف ودیگر کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیر نے کہا پنجاب انڈر 19بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں کامیابی فیصل آباد
کے لئے اعزاز کی بات ہے جس میں کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا۔انہوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں دیگر
آفیشلز کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی وہ آئندہ بھی اسی جذبے ومحنت سے کھیلتے ہوئے فیصل آباد کانام
روشن کریں گے.

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply