پنجاب انٹر میٹرک ایگزیمز پالیسی جاری، خواتین اساتذہ کیلئے بھی بڑی خبر

پنجاب انٹر میٹرک ایگزیمز پالیسی جاری، خواتین اساتذہ کیلئے بھی بڑی خبر

Spread the love

لاہور( جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) پنجاب انٹر میٹرک ایگزیمز

محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے انٹرمیڈیٹ اور میٹرک امتحانات 2021ء کے لیے

پالیسی جاری کردی، موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب کے نجی و سرکاری

تعلیمی ادارے آج بروز پیر سے کھل گئے- پنجاب بھر کےسرکاری کالجوں کی

خواتین اساتذہ کی گریڈ 20 میں ترقیوں کا معاملہ، سینیارٹی نمبر 102 تک اساتذہ

کی ترقیوں کے کیسز فائنل کر لیے گئے۔ پنجاب بھر میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن

کے پارٹنر سکولوں میں نئے داخلوں کی اجازت ملنے کے بعد پیف کے پارٹنر

سکولوں میں مزید سوا ایک لاکھ بچے داخل کیے جانے کی حکمت عملی تیار کر

لی گئی-

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے انٹرمیڈیٹ اور

میٹرک امتحانات 2021ء کی پالیسی کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق

امیدواروں کو اختیاری مضامین کے تمام پرچے لازمی پاس کرنا ہونگے۔ اس میں

کہا گیا کہ اختیاری مضامین میں حاصل نمبرز ہی لازمی مضامین کے نمبرز شمار

کیے جائیں گے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ سیکنڈ ایئر کے اختیاری مضامین میں حاصل

نمبرز فرسٹ ایئر کے مضامین کے نمبرز شمار ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق

پارٹ ون کے مارکس امپرومنٹ کے لیے امیدواروں کو صرف اختیاری مضامین

کے پرچے دینا ہوں گے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ میٹرک کے طلبہ کو مارکس

امپرومنٹ کے لیے اختیاری مضامین کے ساتھ ریاضی کا پرچہ دینا ہو گا۔ محکمہ

ہائیر ایجوکیشن کے مطابق اختیاری مضامین کے تمام پرچوں میں فیل ہونے کی

صورت میں دوبارہ امتحان دینا پڑے گا۔ اختیاری مضامین پاس کرنیوالے امیدواروں

کو پریکٹیکل کے 50 فیصد نمبرز دیے جائیں گے۔

=-= تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری کیساتھ اوپن

موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں آج

تعلیمی سرگرمیوں کا پہلا روز تھا، کرونا وباء کے خطرات کے پیش نظر طلبہ کو

پچاس فیصد حاضری کے ساتھ بلوایا گیا۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے

نئے اوقات کار کا بھی اعلان کیا گیا، جس کے مطابق لڑکوں کے سکول کے اوقات

کار صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے، جبکہ لڑکیوں کے

سکولوں کا وقت صبح پونے 8 بجے سے دوپہر پونے ایک بجے تک مقرر کیا گیا

ہے، ان اوقات کار کا اطلاق 15 اکتوبر تک رہیگا۔ سکولز ایجوکیشن کے سکولوں

کی انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں کہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا

جائے۔ پنجاب میں کرونا پالیسی کے تحت یونیورسٹیاں اور کالجز بھی کھل گئے،

یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو ایس او پیز پر عملدرآمد جبکہ یونیورسٹیوں کی

انتظامیہ کو 100 فیصد کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو یقینی بنانے کا پاپند بنایا

گیا ہے، اساتذہ اور ملازمین کو کرونا ویکسی نیشن نہ ہونے کی صورت میں

کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔

=-= ترقیوں کی منتظرخواتین اساتذہ کے لئے خوشخبری

پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں کی خواتین اساتذہ کی گریڈ 20 میں ترقیوں کا

معاملہ میں سینیارٹی نمبر 102 تک اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز فائنل کر لیے گئے

ہیں، کالجوں میں تعینات 19 ویں گریڈ کی سینیارٹی نمبر 102 تک پرموشن کیسز

فائنل کیے جا رہے ہیں، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گریڈ 20 میں ترقیوں کیلئے

کیسز تصدیق کے لئے ڈی پی آئی کالجز کو ارسال کر دیے ہیں۔ ڈی پی آئی کالجز

کی جانب سے جانچ پڑتال کے بعد اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز صوبائی پرموشن

بورڈ بھجوائے جائیں گے، محکمہ ہائرایجوکیشن 19 ویں گریڈ کی نئی سینیارٹی

فہرست کے مطابق کیسز صوبائی پرموشن بورڈ کو ارسال کرے گا۔

=-= پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی سکولز کو نئے داخلوں کی اجازت

پنجاب بھر میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں نئے داخلوں کی

اجازت دے دی گئی ہے، پیف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جاب سے نئے داخلوں

کی اجازت ملنے کے بعد پیف کے پارٹنر سکولوں میں ایک لاکھ 25 ہزار نئے

طلبہ داخل کرنے کا اہداف دیا گیا ہے، پارٹنر سکولوں کو 31 جولائی سے 10

اگست تک داخلے کرنے کی اجازت ہو گی۔ اس ضمن میں پیف حکام نے ہدایات

بھی جاری کر دی ہیں۔ پارٹنر سکولوں میں پہلی جماعت تا پرائمری تک طلبہ کے

داخلے ہوں گے۔ پیف سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم کے ذریعے سے طلبہ کے داخل

ہونے کی تصدیق 9 اگست سے شروع کرے گا-

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

واضح رہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کے صرف 25

فیصد طلبہ کا کوالٹی ایشورنس امتحان لینے کا فیصلہ کیا تھا، پیف پارٹنر سکولوں

میں زیر تعلیم 27 لاکھ طلبہ میں سے 25 فیصد طلبہ کا انتخاب کر کے امتحان کا

انعقاد کیا گیا، طلبہ کا کوالٹی ایشورنس امتحان تین شفٹوں لیا گیا، نرسری، پریپ

اور پہلی جماعت کا امتحان زبانی اور دوسری جماعت سے لے کر دسویں جماعت

تک کے طلبہ کا تحریری امتحان لیا گیا۔فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں امتحانات

کا انعقاد 20 جون سے 10 جولائی تک ہوا، پیف نے پارٹنر سکولوں کے طلبہ کے

لئے امتحان کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ مقرر کیا گیا تھا، سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کا

اردو، سائنس، انگریزی اور ریاضی کا امتحان لیا گیا تھا۔

پنجاب انٹر میٹرک ایگزیمز ، پنجاب انٹر میٹرک ایگزیمز ، پنجاب انٹر میٹرک ایگزیمز

Leave a Reply