پنجاب میں اسموگ کے باعث تعلیمی ادارے 3 روز کیلئے بند رہیں گے

Spread the love

پنجاب اسموگ تعلیمی ادارے

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) پنجاب میں طلبا کی موجیں اسموگ کے باعث تعلیمی ادارے 3

روز کیلئے بند رہیں گے ۔والدین کا کہنا ہے کہ انہیں نجی سکول کی فیسیں تو پوری ہی دینی پڑے

گی جب کہ ورکنگ آورز میں کمی کردی گئی ہے۔ اسی طرح اساتذہ کو پریشانی ہے کہ طلبا کاسلیبس

کیسے مکمل ہوگا۔تعلیمی اداروں کی بندش نے والدین اور اساتذہ کی پریشانی بڑھا دی ہے، جو

مشکل سے بچوں کو پڑھائی کی جانب راغب کرتے ہیں پھر کوئی نہ کوئی مسئلہ آجاتا ہے۔نجی

تعلیمی اداروں کے مالکان کو بھی تحفظات ہیں جو سکولوں کو بند کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔

لاہور آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، سانس لینا دشوار

لاہور آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، شہر کی فضا آلودہ ہونے سے شہریوں کو سانس لینے میں

بھی دشواری کا سامنا، اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 340 ریکارڈ۔سب سے زیادہ 582 اے کیو آئی

ڈیفنس فیز 8 میں ریکارڈ کیا گیا، گلبرگ میں فضائی آلودگی 538، پنجاب یونیورسٹی میں 459 ہو گئی،

فتح گڑھ میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 461، ماڈل ٹان میں 457، ٹاون شپ میں ایئرکوالٹی انڈیکس

410، اقبال ٹان میں 407 جبکہ ٹھوکر میں ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 405، گرین ٹان میں 344

ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پنجاب اسموگ تعلیمی ادارے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply