پنجاب اسمبلی کی پی ٹی آئی خواتین اراکین کی مراد پوری

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز رپورٹر)

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپنی 11 خواتین اراکین اسمبلی کو

قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار

عثمان احمد خان بزدار نے اس حوالہ سے منظوری بھی دیدی ہے۔ میڈیا رپورٹس

کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے 37 پارلیمانی

سیکرٹریوں کا تقرر کیا گیا تھا تاہم ان میں ایک بھی خاتون رکن شامل نہیں تھی

جس پر خواتین اراکین میں بے چینی پائی جاتی تھی- پی ٹی آئی کی خواتین اراکین

اسمبلی نے اس ضمن میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے

رابطہ کیا اور اپنے احسا سا ت سے آگاہ کیا جس کے بعد مذکورہ فیصلہ کرنے

سمیت اس کی فوری طور پر منظوری بھی دیدی گی۔ جس سے تحریک انصاف کی

خواتین ارکان اسمبلی میں نہ صرف خوشی کی لہر دوڑ گئی بلکہ انہوں نے مطالبہ

فوری تسلیم کرنے پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں

جو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی انہیں احسن طریقے سے انجام دیں گی اور عوام

کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گی-

Leave a Reply