پنجاب اسمبلی ، حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کا فیصلہ

Spread the love

پنجاب حکومت نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور سپیکر پنجاب اسمبلی کی سعودی عرب سے واپسی پر اسمبلی اجلاس کے دوران طے شدہ فارمولے کے تحت چیئرمین کا چناؤ ہو گا۔پی اے سی کے چیئرمین کا چناؤ الیکشن کے ذریعے ہو گا، حکومت معاہدے کے تحت حمزہ شہباز کی مخالفت نہیں کرے گی۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے سربراہوں کا چناؤ بھی اسی اجلاس میں کیا جائے گا۔وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ وفاقی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری تناؤ کا پنجاب میں کوئی اثر نہیں پڑے گا۔راجا بشارت نے کہا کہ حمزہ شہباز کو پی اے سی کی چیئرمین شپ نہ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Leave a Reply