119

پنجاب ، لوکل گورنمنٹ کی حد بندی کاابتدائی پلان تیار، آج پبلک ہوگا

Spread the love

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب بھر میں لوکل گورنمنٹ کی حد بندی کا ابتدائی پلان

تیار کر لیاگیا۔سیکریٹری بلدیات ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ابتدائی پلان حد بندی

رولز 2019ء کے تحت ترتیب کئے ہیں۔ ابتدائی پلان آج ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ

کمشنرز کے دفاتر میں عوام اور مقامی رہائشی افراد کی تجاویز اور اعتراضات

کیلئے پیش کر دئیے جائیں گے۔مقامی رہائشی اپنے متعلقہ لوکل ایریا کی حد بندی

سے متعلق آراء اور اعتراضات 27 ستمبر سے 14 اکتوبر تک اسسٹنٹ کمشنرز

کے دفاتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔سیکریٹری بلدیات حد بندی رولز 2019ء کے

تحت تیار کئے گئے ابتدائی پلان کے مطابق صوبہ پنجاب میں 9 میٹروپولیٹن

کارپوریشن، 14 میونسپل کارپوریشن، 136 میونسپل کمیٹیاں، 134 ٹائون کمیٹیاں

ہوں گی۔دیہی علاقوں کیلئے 136 تحصیل کونسلوں کا پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

Leave a Reply