پنجاب ،بلوچستان میں شدید آندھی ،بارشیں ،کراچی میں تیزگردآلودہوائیں،14افراد جاں بحق،درجنوں زخمی

Spread the love

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) بلوچستان میں بارشوں کے باعث حب، دکی اور نوشکی میں ٹریفک حادثات اور مکانات گرنے سے

بچے سمیت 6 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے۔دریائے ناڑی،دریائے بولان اور دریائے لہڑی میں نچلے درجے کے

سیلابی ریلے گزر رہے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جیوانی میں 90، تربت 39، گوادر

32، پسنی 19، بارکھان اور کوئٹہ 17 جبکہ سبی میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ بارشوں کے باعث اندرون

بلوچستان ندی نالوں میں طغیانی آگئی، دریائے بولان میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔کوئٹہ کے علاقے تارو چوک پر سڑک

کا بلیک ٹاپ پانی میں بہہ گیا جبکہ ٹرانسپورٹروں کو مشکلات کا سامنا ہے، سیوریج لائنیں ابل پڑیں، گندہ پانی سڑکوں پر آنے

سے شہریوں کی پریشانی بڑھ گئی شدید بارشوں کے باعث کوئٹہ میں بجلی کے کئی فیڈر بھی ٹرپ کر گئے اور کئی علاقوں

میں 8سے 10گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز گرد آلود ہوا ﺅ ں کے باعث مختلف واقعات میں 3افرادجاں بحق جبکہ سکول کی چھت

گرنے اور مختلف واقعات میں 5طالبعلموں سمیت 20افراد زخمی ہوگئے، فضا میں دھول مٹی کی مقدار معمول سے کئی گنا

بڑھ گئی ہے اور حد نگاہ کم ہوگئی ، کئی علاقوں میں بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے بجلی کی فراہمی متاثر ہو گئی ۔سمندر میں

چلنے والی طوفانی ہواﺅںکی وجہ سے 2کشتیاں ڈوب گئیں،3ماہی گیروں کو بچا لیا گیا جبکہ 12ماہی گیر تاحال لا پتہ ہیں جن

کی تلاش کا کام جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق مغربی ہوا ﺅ ں کا سسٹم شہر میں (آج) منگل تک موجود رہے گا پنجاب میں

شدید آندھی اور بارش کے باعث 5افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خانیوال میں

مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں گر گئیں جس کے باعث چار افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو

1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد متاثرہ افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا۔ادھر صوبائی دارالحکومت لاہور میں

شدید آندھی کے دوران چھتیں اور دیواریں گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔لاہور

مےںآندھی کے باعث لےسکو کے 150سے زائد فےڈر ٹرپ کرگئے ، شہر اندھےرے مےں ڈوب گےا۔

Leave a Reply