پنجاب ،بلوچستان اور خیبر پی کے میں بوندا باندی ،برفباری سے موسم یخ بستہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور،پشاور،کوئٹہ،اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) مری میں برفباری سے ملکہ

کوہسار کا حسن دوبالا ہو گیا۔سیاحوں کی بڑی تعداد نے پہاڑی علاقوں کا رخ کر لیا

ہے۔ گلیات میں بھی سیاح حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے امڈ آئے

جبکہ پنجاب سمیت ملک بھر میں بارش نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا

ہے۔ مری، گلیات سمیت بالائی علاقوں میں دو روز سے رم جھم اور برفباری کا

سلسلہ جاری ہے جو آج بھی وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے

مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی جس سے

سردی کی شدت بڑھ گئی اور فضا معطر ہو گئی۔ قصور، میاں چنوں، اوکاڑہ،

ساہیوال، خانیوال، لودھراں، بہاولپور، دریا خان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں

میں بارش کی جھڑی سے موسم سرد ہوگیا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی مختلف

مقامات پر بوندا باندی ہوئی جس نے ٹھنڈ میں اضافہ کر دیا۔ سندھ میں بھی کہیں

کہیں ہلکی بارش ہوئی۔پہاڑوں پر برفباری سے ہر طرف سفیدی چھا گئی۔محکمہ

موسمیات کے مطابق بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان

اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ بالائی سندھ اور شمالی

بلوچستان میں بھی چند مقامات پر بادل برسیں گے، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

ہے۔

موسم

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply