پنجاب،درجنوں سرکاری سکولوں میں نصب سولر پینلز چوری،حکام خاموش

Spread the love

دریاخان(جے ٹی این آن لائن)صوبہ پنجاب کے متعدد سرکاری سکولوں میں آٹھ

ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم سے لگائے جانے والے سولر پینلز ناقص

ہونے جبکہ متعدد سکولوں سے سولر پینلز چوری کیے جانے کی خبروں کے

باوجود صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا

رہی ،دوسری طرف سرکاری سکولوں کے سولر پینلز میں خرابی اور چوری کے

باعث پراجیکٹ کھٹائی میں پڑ گیا۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے سرکاری

سکولوں میں لگے سولر پینلز ناقص ہونے کا نوٹس لے لیا اور ان کی چوری پر

بھی برہمی کا اظہار تو کیا تھا لیکن ملوث افراد کےخلاف کیا کارروائی عمل میں

لائی جا رہی ہے اس بارے میں تاحال مکمل خاموشی ہے ،موسم گرما کی آمد آمد

ہے اور جن سرکاری سکولوں سے سولر پینلز چوری ہو چکے ہیں یا ناقص نصب

کئے گئے تھے ان کے متبادل کا بھی انتظام نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے

مذکورہ سکولوں کے اساتذہ ، طلبہ اور ان کے والدین انتہائی پریشان ہیں ، انہوں

نے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار سے فوری نوٹس لینے اور اصلا ح احوال

سمیت ناقص سولر پینلز نصب کرنے اور سولر پینلز چوری کرنےوالوں کےخلاف

فوری کارروائی کا مطابق کیا ہے ،واضح رہے سابق دور حکومت میں پنجاب کے

20 ہزار سرکاری اسکولوں کی بجلی کو سولر پینلز سے چلانے کا فیصلہ کیا تھا

اور 8 ارب سے زائد کے پراجیکٹ کے تحت اب تک 5 ہزار سے زائد سکولوں

میں سولر پینلز نصب کیے گئے تھے جسے موجودہ حکومت نے بھی سولر پینلز

پراجیکٹ کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ سیکریٹری سکولز ایجوکیشن نے سکولوں

میں لگے سولر پینلز کی حفاظت کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے جب کہ ایک

مراسلے کے مطابق سولر پینلز چوری یا خراب ہونے کی صورت میں متعلقہ

سکول ہیڈ اور سٹاف کے خلاف کارروائی کا انتباہ بھی دیا گیا تھا لیکن مکمل

خاموشی ہے ،

Leave a Reply