پناہ گزینوں کا آنسو گیس سے استقبال نہ کیاجائے،ملالہ یوسف زئی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے امریکہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گزینوں کا آنسو گیس سے استقبال نہ کیاجائے، وہ اس رویے کے ہرگز حقدار نہیں ہیں،ہم بھی ایک پرامن ملک میں رہتے تھے،طالبان سے پہلے سوات شورش زدہ علاقہ ہرگز نہیں تھا، ہمیں احساس کرنا ہوگا کہ اگر ہم ان حالات میں ہوں تو ہم دوسروں سے کیسے رویے کہ توقع رکھیں گے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ایوارڈ وصول کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ یہ تصور نہیں کیا جانا چاہیے کہ پناہ گزیں بننے میں خود ان لوگوں کا ہی قصورہے، پناہ گزینوں کا استقبال آنسو گیس سے نہ کریں کیونکہ وہ اس رویے کے ہرگز حقدار نہیں۔ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ انہوں نے اپنی کہانی دنیا کو سنائی ہے، دنیا یہ یاد رکھے کہ ہم بھی ایک پرامن ملک میں رہتے تھے۔ طالبان سے پہلے سوات شورش زدہ علاقہ ہرگز نہیں تھا۔ وادی سوات کو اپنے قدرتی حسن کی وجہ سے سیاحتی مقام کی حیثیت سے بین الاقوامی شہرت حاصل تھی۔شام بھی پرامن تھا اور وہ تمام ممالک بھی جہاں آج جنگ کی وجہ سے دربدر ہونے والے لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہیں،یہ ممالک بھی امریکا، برطانیہ، فرانس یا جرمنی جیسے ہی پر امن تھے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply