Pakistan-corona-virus

پمز ہسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی

Spread the love

پمز ہسپتال کورونا مریض

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آبا دکے پمز ہسپتال میں کورونا

مریضوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی۔آئسولیشن وارڈز کے تمام رجسٹراروں کی جانب سے ہسپتال

انتظامیہ کو بزریعہ خط آگاہ کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتال ایمرجنسی میں 30 سے زائد

مریض بیڈز مِلنے کے منتظر ہیں ۔انتظامیہ کی جانب سے 30 بیڈز خالی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ۔ ہسپتال

انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں مجموعی طور پر 123 مریض جبکہ 163 بیڈز موجود ہیں،پمز ہسپتال

میں تشویشناک کورونا مریضوں کی تعداد 13 ہوگئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضوں کے لیے

مزید بیڈز کا انتظام کیا جارہا ہے تعداد 200 تک پہنچ جائے گی۔ دوسری جانب پولی کلینک ہسپتال میں

کورونا مریضوں کے لیے تیسرا آئسولیشن وارڈ کھول دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 37 بیڈز پر مشتمل

کورونا آئسولیشن وارڈ کو کووڈ سے متاثرہ ہیلتھ کئیر ورکرز کے نام سے منسوب کیا گیا۔پولی کلینک

میں اب تک 100 ڈاکٹرز،120 نرسز اور 150 پیرامیڈکس کورونا سے متاثر ہوچْکے۔ ترجمان کے

مطابق کورونا کی شدت کے باوجود ہسپتال میں دیگر مریضوں کو بھی علاج معالجے کی سہولیات

فراہم کی جارہی ہیں۔ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد میں کرونا مریضوں کے

علاج کے لیے 15 سرکاری اور نجی ہسپتال مختص ہیں ۔ ڈی ایچ او کے مطابق تین ہسپتال، کرونا

مریضوں کے لیے مختص آکسیجن بیڈز مکمل بھر گئے ،چار ہسپتال ،کورونا کے لیے مختص

وینٹیلیٹرز بھر گے ،مزید گنجائش نہیں ،مجموعی طور پر اسلام آباد میں کورونا مریضوں کیلئے 64

فی صد وینٹیلیٹرز مریضوں سے بھر گئے ،پمز میں 163 آکسیجن بیڈز میں 120 کرونا مریضوں سے

بھر گئے ،متعدی بیماریوں کے لیے قائم آئی ایچ آئی ٹی سی ہسپتال میں 70 آکسیجن بیڈز میں سے 50

پر کورونا مریض ہیں ۔ ڈی ایچ او کے مطابق پولی کلینک ہسپتال میں 27 آکسیجن بیڈز میں سے 24 پر

کورونا مریض ہیں ،سی ڈی اے ہسپتال میں سے 43 ہسپتالوں میں سے 32 پر کورونا مریض ہیں

پمز ہسپتال کورونا مریض

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply