وفاقی دارلحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال پمز میں طبی حملے کی ہڑتال کے باعث مریض شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔ بدھ کو پمز کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے حکومت کی جانب سے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کیخلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پمز کے ورکرز رہنمائوں نے کہا کہ بی او جی کے قیام کا مقصد پمز میں ایم ٹی آئی نظام لانا اور طبی عملہ کی سرکاری حیثیت ختم کرنا ہے جس سے ورکرز میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔ پمز کے ورکروں کی جانب سے چار روز سے روزانہ صبح 2 گھنٹے کیلئے ہڑتال کئے جانے کے باعث مریضوںکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پمز میں طبی حملے کی ہڑتال ،مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا
Spread the love