پلی بارگین کی بدولت ہی کروڑوں کی رقم کی واپسی ممکن ہوئی، چیئرمین نیب

Spread the love

چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جس کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے،گزشتہ روز نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں نیب راولپنڈی کی طرف سے مختلف ہا¶سنگ سوسائٹیوں کے متاثرین میں74کروڑ79لاکھ روپے کے چیک تقسیم کرنے سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے انکامزید کہنا تھا پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کرتے ہیں اور اپنے فرائض آئین وقانون کے مطابق سرانجام دیں گے۔پورے پورے جہاز اور ریلوے انجن غائب کرلئے جاتے ہیں،سوال کریں تو کہا جاتا ہے نیب زیادتی کر رہا ہے،پلی بارگین کی بہت اہمیت ہے اس سے کروڑوں کی رقم کی واپسی ممکن ہوئی،نیب نے میگاکرپشن کے مقدمات کو الماریوں سے نکالا،قانون کے مطابق انجام تک پہنچائیںگے جبکہ بدعنوان عناصر ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ مالی معاملات کے مقدمات میں پلی بارگین ہی رقم کی واپسی کا ذریعہ ہوتا ہے، پارلیمنٹ کی حاکمیت پر کوئی ابہام نہیں ہم پارلیمنٹ کے آگے سرخم تسلیم کرتے ہیں، جہاز اور ریلوے کے پورے انجن غائب ہوجاتے ہیں اگر پوچھ لیا جائے تو جانبداری کے الزام لگتے ہیں اور کہا جاتا ہے نیب ہمارے ساتھ بہت زیادتی کر رہا ہے۔

Leave a Reply