0

سانحہ پلوامہ میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں،سوامی اگنیویش

Spread the love

مہاراشٹرا(جے ٹی این آن لائن) بھارت کے معروف سماجی کارکن اور مذہبی رہنما سوامی اگنیویش نے کہا ہے پلوامہ دھماکہ کرنے کے لیے کوئی آدمی پاکستان سے نہیں آیا،

مودی نے ہمیشہ فوجیوں اور سراجیکل سرائیک جیسے واقعات کو اپنے سیاسی فائدہ کے لئے استعمال کیا ۔

پاکستان پر الزام لگانا ایک الگ سوال ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ حملے میں مقامی لوگ شامل ہیں۔

بی جے پی حالات خراب کرنے پر تلی ہوئی ہے تاکہ آئند پارلیمانی انتخابات میں ووٹ بٹور سکے۔

سارے ملک کو فوجیوں کی ہلاکت پر دکھ ہے اور ایک مخصوص جماعت ووٹ حاصل کرنے کے لیے لوگوں کے جذبات کا استحصال کررہی ہے۔

سوامی اگنیویش نے کہا یہ پاکستان، افغانستان اور بھارت کو اپنے تمام مسائل حل کرنے کا بہترین موقع ہے۔

چند لوگ قوم پرستی کا پروپیگنڈا کررہے ہیں جو ملک کی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے لیے اچھا نہیں ہے۔

Leave a Reply