پلوامہ حملہ، بھارت الزام نہ لگائے ثبوت دے، گلوبل ٹائمز

Spread the love

بیجنگ(جے ٹی این آن لائن ویب ڈیسک)

چین نے کہا ہے پاکستان کو بغیر ثبوت کے مقبوضہ کشمیر میں دہشتگرد کارروائی

سے جوڑنا غلط ہے،چین اسکی سخت مذمت کرتا ہے، دہشت گردی عالمی مسئلہ

ہے، چین ہر قسم کی دہشتگردی کی مخالفت کرتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہونے

والے حملے میں ایک دہشتگرد تنظیم ’’جیش محمد‘‘ نے ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

دہشتگردی کی زد میں متعدد ممالک ہیں یہ کہنا غیر مناسب ہے دہشتگردی میں

پاکستان ملوث ہے۔ ان خیالات کا اظہار چین کے ریاستی اخبار گلوبل ٹائمز میں

شائع ہونے والی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ معروف چینی اخبار ’’گلوبل ٹائمز‘‘ کے

سربراہ نے پاکستان کے بارے میں دہشتگردی کی خبر کی مذمت کرتے ہوئے

یہ بھی پڑھیں:… بھارتی فضائیہ نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

بھارتی میڈیا کو آئینہ دیکھاتے ہوئے مزید لکھا بھارت بغیر ثبوت کے پاکستان کو

دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث کرنا بند کرے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے

حملے میں دہشتگرد تنظیم ’’جیش محمد‘‘ نے ذمہ داری قبول کر لی ہے تو اس کا

الزام پاکستان کو دینا غلط ہے۔ رپورٹ کے مطابق کچھ بھارتی تجزیہ کاروں نے

اس مجرمانہ حملے کو چین کے ساتھ بھی منسوب کرنے کی کوشش کی ہے۔

بھارتی تجزیہ کاروں نے چین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا چین نے ہمیشہ اقوام

متحدہ کو مولانا مسعود اظہر پر پابندی لگانے سے روکا ہے۔ چین نے اس پر کہا

کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے چین اس کا خود شکار ہے اگر بھارت کے پاس

مولانا مسعود اظہر کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت ہے تو اسے سامنے لائے چین

ساتھ دینے کو تیار ہے۔ بلاوجہ کسی پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی۔ چین نے

مزید جانیئے:…. جنگ کی تیاری نہیں کررہے، دفاع ہمارا حق، آصف غفور

ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی اور پشت پناہوں کی مخالفت کی ہے۔ چین نے حالیہ

برسوں میں اقوام متحدہ میں کا حق خودارادیت کی حمایت کرتے ہوئے متعدد بار

پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کی تجویز پیش کی۔ رپورٹ کے

مطابق چین خود دہشتگردی کا شکار ہونے کے باوجود عالمی برداری کیساتھ

دہشتگردی کے خاتمے میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے اور چین نے بھارت

سمیت تمام ممالک کو ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دے رکھی ہے۔ بھارتی

مبصرین کے تجزیے چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی پیدا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:…. مقبوضہ کشمیر، بم دھماکا، 44 بھارتی فوجی ہلا ک، متعدد زخمی

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں چین اور پاکستان

بھارت کے دشمن نہیں ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے تنازعات کے باوجود بیجنگ

نئی دہلی اور اسلام آباد کا دہشت گردی کے خلاف ساتھ دے گا۔ واضح رہے بھارت

میں آنے والے عام انتخابات کے ساتھ ساتھ قوم پرستی کو آسانی سے سیاستدانوں

کی طرف سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بی جے پی حکومت محض انتخابات میں

ہندوازم کو بڑائوا دیکر حمایت حاصل کرنا چاہتی ہے لیکن یہ سیاسی مفادات کے

بجائے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعاون پر اثر انداز ہوگا۔

Leave a Reply