0

پلاک کی عالمی کانفرنس برائے امن و پنجابی کی شام موسیقی و ثقافت

Spread the love

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک) کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس برائے امن و پنجابی کے تحت ایک شامِ موسیقی و ثقافتی پرفارمنس منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے مندوبین اور موسیقی کے دلدادہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مندوبین نے اس تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے پنجابی زبان، فن و ثقافت اور امن کے لئے پنجاب انسٹیٹیوٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ معروف گلوکار عذرا جہاں، انور رفیع، ملکو، ناصر بیراج اور سائرہ طاہر نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ مقبولِ عام فلم ’’ہیررانجھا‘‘ کے گانوں پر عابد علی، سولجر اور زوہا چودھری نے پرفارم کر کے خوب داد وصول کی۔

ڈائریکٹر جنرل پِلاک ڈاکٹر صغرا صدف نے اس موقع پر مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پنجابی زبان و ثقافت کے فروغ کے لئے پنجاب انسٹیٹیوٹ اس طرح کی تقاریب کا انعقاد مستقبل میں بھی کرتا رہے گا تاکہ نوجوان نسل کو پنجاب کی زبان، فن و ثقافت سے روشناس کرایا جاسکے۔

Leave a Reply