0

پلاسٹک سے ایندھن بنانے میں کامیابی

Spread the love

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک )ماحول کے ایک بڑے وِلن پلاسٹک کے بارے میں خبر آئی ہے کہ سائنسدانوں نے اسے کئی مراحل سے گزار کر ایندھن میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔امریکہ میں پورڈوا یونیورسٹی کے ماہرین نے پالیمر کی ایک ایسی قسم کو ایندھنی ہائیڈروکاربنز میں تبدیل کرنے کا کامیا ب تجربہ کیا ہے جس سے دنیا کا 25 فیصد پلاسٹک ایندھن میں بدلا جاسکتا ہے کیونکہ فی الحال پولی پروپائیلین کو ہی ڈیزل کی ایک قسم کے ایند ھن میں بدلنے کا تجربہ کیا گیا ہے۔یہ اہم کام کیمیکل انجینئر لِنڈا وینگ نے انجام دیا اور وہ کہتی ہیں ان کی ایجاد سے پلاسٹک ری سائیکل کر نیوالے کارخانوں کے منافع میں اضافہ ہوگا اور دنیا میں موجود پلاسٹک کا پہاڑ بھی کم سے کم ہوسکے گا۔ اگرچہ یہ عمل کچھ مہنگا ہے لیکن ماحول دوست عمل اور پلاسٹک ٹھکانے لگانے کی یہ کوئی زیادہ قیمت نہیں ۔پلاسٹک اسوقت ماحول کیلئے خوفناک عذاب بن چکا ہے۔ اول یہ کبھی ختم نہیں ہوتا اور دھیرے دھیرے ٹوٹ کر مزید باریک ٹکڑوں میں تقسیم ہوتا ہے اور ان کی مقدار اب ہماری غذا میں بھی شامل ہوتی جارہی ہے ۔ سمندروں میں پلاسٹک نے ہولناک تباہی پھیلائی ہے جس سے جانور مررہے ہیں اور خوردنی مچھلیوں میں بھی ان کے آثار نمایاں ہیں۔

Leave a Reply