صوابی، معروف پشتو گلوکار کفایت شاہ باچا مسجد کے سامنے قتل

صوابی، معروف پشتو گلوکار کفایت شاہ باچا مسجد کے سامنے قتل

Spread the love

پشاور(عمران رشید سے) پشتو گلوکار کفایت باچا

پشتو کے معروف سنگر کفایت شاہ باچا کو نامعلوم افراد نے صوابی میں نماز

جمعہ کی ادائیگی کیلئے جاتے وقت اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ

اتار دیا جبکہ راہگیر بچہ فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا، ملزم ارتکابِ

جرم کے بعد فرار ہو گئے-

= یہ بھی پڑھیں، پشتو شاعر، ادیب، نقاد و صحافی سلیم راز خالق حقیقی سے جا ملے

تفصیلات کے مطابق پشتو زبان کے مشہور سنگر کفایت شاہ باچا صوابی میں

مقامی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے جارہے تھے کہ ان پر ان کے

نامعلوم مخالفین نے ٹھیک اس وقت فائر کھول دیا جب وہ مسجد کے سامنے

پہنچے، ایک ساتھ کئی گولیاں لگنے سے پشتو گلوکار شدید زخمی ہو گئے، جبکہ

ملزمان ارتکاب جرم کے بعد جائے وقوعہ سے باآسانی فرار ہو گئے، ملزموں کی

فائرنگ سے راہ گیر بچہ بھی زخمی ہو گیا، اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے

وقوعہ پر پہنچی جس نے دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں پشتو سنگر

کفایت شاہ باچا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے، جبکہ

زخمی ہونیوالا بچے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، پولیس نے

واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے- پولیس کے مطابق

فائرنگ کا واقعہ صوابی کے علاقے زیدہ میں پیش آیا-

=–= شوبز دنیا سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

یاد رہے کہ کفایت شاہ باچہ اپنی منفرد آواز اور لہجے کے باعث پشتو موسیقی

سننے والوں میں ایک علیحدہ مقام رکھتے تھے اور ان کا شمار پشتو کے مقبول

گلوکاروں میں ہوتا تھا۔ مقتول پشتو گلوکار زیدہ زیارت جم کے فواد شاہ کے بھائی

تھے-

پشتو گلوکار کفایت باچا ، پشتو گلوکار کفایت باچا ، پشتو گلوکار کفایت باچا

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply