چناڑ کے مشہور پشتو شاعر ایوب خان ایوب کے دو شعری مجمعوں کی رونمائی 0

چناڑ کے پشتو شاعر ایوب خان ایوب کے دو شعری مجموعوں کی رونمائی

Spread the love

بونیر(جتن نمائندہ خصوصی عامر جمیل) پشتو شاعر ایوب خان

Journalist Amer Jamil

بونیر چناڑ سے تعلق رکھنے والے مشہور پشتو شاعر ایوب خان ایوب کی دو

کتابوں ( زما خیال اودا ھم، زما خیال دے) کی تقریب رونمائی ان کی رہائش گاہ

پر منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر فخر الاسلام تھے۔

تقریب میں پشتو زبان کے مشہور شاعر حسین احمد صادق، پروفیسر ڈاکٹر اقبال

شاکر، مشتاق مست خیل، پروفسیر دستار یوسفزئی، مولانا عطاء الرحمن، ایس

ایس شاہد خان،غنی غورزنگ اور قمر اللہ خان قمر کے علاوہ دیگر شعراء،

ادیبوں، میڈیا نمائندگان اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ شعراء نے

دونوں کتابوں پر مقالے اور اشعار پیش کئے۔

=پڑھیں= اہل بالاکوٹ کا وزیراعظم، وزیراعلیٰ سے مطالبہ

تقریب سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ آج کل کے دور میں کتاب لکھنا اور

پھر پشتو زبان میں دو مجموعے شائع کرنا بڑا کمال اور پشتو زبان کی عظیم

خدمت ہے، انہوں نے کہا کہ ایوب خان ایوب نے بے باک اور سچی شاعری کی

ہے، جس میں انہوں نے ماضی، حال اور مستقبل کا احوال اس طرح بیان کیا ہے

کہ پڑھنے والے پر جادو طاری ہو جاتا ہے اور وہ ایک ہی نشست میں پوری

کتاب پڑھ کر ہی کوئی دوسرا کام کرتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ ایوب خان ایوب

نے روحانی اور رومانوی دونوں قسم کی شاعری کی ہے، اور اپنے فکر و قلم

کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کی کوشش کی ہے، جس طرح بونیر کی مٹی

ذرخیز ہے، اسی طرح ایوب خان ایوب کی سوچ اور فکر خوبصورت اور بے

باک ہے، جنہوں نے اپنی شاعری میں غلامی کی زنجیریں توڑ دی ہیں۔

=-،-= ادب کا ادنیٰ طالبعلم، ابھی سیکھ رہا ہوں، ایوب خان ایوب

مقررین نے کہا کہ شاعر کو قوم کی آنکھ کہا جاتا ہے اور ایوب خان ایوب نے

اسے اپنے شعری مجموعوں میں سچ ثابت کیا ہے، انہوں نے معاشرے کے ہر

پہلو اور تمام اطراف پر نظر رکھی اور اپنے اشعار میں عکاسی کی۔ اس موقع پر

ایوب خان ایوب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ادب کی دنیا کا

ادنیٰ طالب علم ہوں اور ابھی سیکھ رہا ہوں، میرا تیسری تصنیف بھی تیار ہے،

جسے جلد شائع کرانے کیلئے پبلشر سے بات چیت چل رہی ہے، ایوب خان ایوب

نے اپنی تیسری کتاب سے شرکاء کو اشعار بھی سنائے اور خوب داد وصول کی۔

پشتو شاعر ایوب خان ، پشتو شاعر ایوب خان ، پشتو شاعر ایوب خان

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply