Badder Munir Pashto Film Actor

پشتو فلموں کے بادشاہ بدرمنیر کو دنیا چھوڑے 12 برس بیت گئے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پشاور، لاہور(جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) پشتو اداکاربدرمنیر

پشتو فلموں کے معروف اداکار بدر منیر کو مداحوں سے جدا ہوئے 12 سال بیت

گئے۔ گرجدار آواز اور بارُعب شخصیت کے حامل اداکار بدر منیر جب پردہ

سکرین پر جلوہ گر ہوتے تو شائقین کے دلوں میں گھر کر جاتے۔ بدر منیر کو

پاکستانی فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ فلموں میں کام کرنے کا اعزاز حاصل

ہے۔

=–= نامور اداکارہ،گلوکارہ نگینہ خانم، مزاحیہ اداکار جمشید انصاری کی برسیاں
——————————————————————————————–

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے بدر منیر نے کراچی میں

رکشہ چلایا جہاں انہیں اداکار وحید مراد کیساتھ بطور ٹی بوائے کام کا موقع ملا۔

بدر منیر کی بطور ہیرو پہلی فلم یوسف خان شیر بانو تھی۔ 1970ء میں فلمی کیریئر

کا آغاز کرنیوالے بدر منیر نے 41 سال فلم انڈسٹری پر راج کیا۔ پشتو فلموں کے یہ

نامور اداکار 11 اکتوبر2008ء اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔ مرحوم کے ایصال

ثواب کیلئے ان کے لواحقین، دوست احباب اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے

دعائیہ محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے، حق مغفرت فرمائے، الہٰی آمین

=–= زبیدہ خانم کی ساتویں برسی 19 اکتوبر کو منائی جائیگی

ماضی کی معروف گلو کارہ زبیدہ خانم کی ساتویں برسی 19 اکتوبر کومنائی جائے

گی۔ زبیدہ خانم 1935ء کو بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئیں، تاہم قیام پاکستان کے

بعد ان کا خاندان ہجرت کرکے لاہور منتقل ہوگیا۔ انہوں نے 50 کی دہائی میں

میوزک انڈسٹر ی میں قدم رکھا۔ انہوں نے اپنے فنی سفر کے دوران چند فلموں میں

اداکاری بھی کی۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر میں لا تعداد گیت گائے جن کی وجہ

سے ان فلموں کو زبردست کامیابی ملی۔

=–= میری چنی دیاں ریشمی تنداں، چھڈجاویں نا چناں بانہہ پھڑکے مقبول گانے

انہوں نے میری چنی دیاں ریشمی تنداں، چھڈجاویں نا چناں بانہہ پھڑکے، اساں جان

کے میٹ لئی اکھ وے، آئے موسم رنگیلے سہانے کے علاوہ لا تعداد گیت گائے جو

آ ج بھی مقبول ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا گایا نعتیہ کلام شاہ مدینہ آج بھی بے حد

مقبول ہے۔ وہ 78 برس کی عمر میں 19 اکتوبر 2013ء کو انتقال کر گئیں۔

== قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں

پشتو اداکاربدرمنیر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply