پشتو شاعر، ادیب، نقاد و صحافی سلیم راز خالق حقیقی سے جا ملے

پشتو شاعر، ادیب، نقاد و صحافی سلیم راز خالق حقیقی سے جا ملے

Spread the love

پشاور(جے ٹی این آن لائن ادبی و شوبز نیوز) پشتوشاعر ادیب سلیم راز

چیئرمین عالمی امن پشتو کانفرنس اور صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف ترقی پسند

انقلابی شاعر، ادیب، صحافی اور نقاد سلیم راز طویل علالت کے بعد 82 سال کی

عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ 82 سالہ پشتو ادیب کی نمازجنازہ چارسدہ میں

ادا کی گئی جس میں اہم سیاسی شخصیات اور علاقہ معززین نے شرکت کی، بعد

ازاں مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ حق مغفرت فرمائے، الٰہی

آمین-

=-.-= ادب اور شوبز سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق سلیم راز 29 مارچ 1939ء کو چارسدہ کے ایک گاﺅں میں پیدا

ہوئے اور ابتدائی تعلیم مشن پرائمری سکول بنوں سے حاصل کی۔ وہ پشتو عالمی

کانفرنس کے بانی اور ترقی پسند تنظیم عوامی ادبی انجمن ( پشتو شاخ ) پختونخوا

کے کنوینر بھی تھے۔ سلیم راز نے 2 پشتو عالمی کانفرنسوں کا انعقاد بھی کرایا تھا

جبکہ وہ ملک گیر سطح پر پاکستانی زبانوں کی ترقی و ترویج کیلئے سرگرم رہے

اور مسلسل 22 سال تک انجمن مصنفین خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری کی

ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے رہے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

مرحوم سلیم راز کی تصانیف میں زخمونو سپرلے ( زخموں کی بہار )، تنقیدی

کرخے، لہ باڑے تر باڑہ گلی ( باڑے سے باڑہ گلی تک ) رپوتاڑ، زہ لمحہ لمحہ

قتلیگم ( میں لمحہ لمحہ قتل ہوتا رہا)، پشتو شاعری اکسٹھ سال، پشتو انشائیہ پچاس

سال، پشتو سفر نامہ پچاس سال اور اردو مقالوں کا مجموعہ شامل ہیں، جبکہ ان کی

پچاس سے زیادہ کتابیں غیر مطبوعہ ہیں۔

=-.-= وزیراعلی خیبر پختونخوا کا سلیم راز کے انتقال پر اظہارِافسوس

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پشتو کے معروف شاعر اور ادیب سلیم

راز کے انتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے، مرحوم

کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اپنے تعزیتی پیغام میں

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا مرحوم سلیم راز پائے کے شاعر اور

ادیب تھے، ان کی ادبی خدمات عرصہ دراز تک یاد رکھی جائیں گی۔

پشتوشاعر ادیب سلیم راز

Leave a Reply