پشاور یونیورسٹی انتظامیہ کا ہاسٹل فیس میں 5000 روپے اضافہ

پشاور یونیورسٹی انتظامیہ کا ہاسٹل فیس میں 5000 روپے اضافہ

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید خان) پشاور یونیورسٹی انتظامیہ

Journalist Imran Rasheed

پشاور یونیورسٹی انتظامیہ نے وائس چانسلر کی جانب سے فیسیں نہ بڑھانے کے

اعلان کے باوجود ہاسٹل فیس میں 5 ہزار روپے اضافہ کردیا۔ فیصلہ واپس نہ

لینے پر طلبہ نے احتجاج کی کال دے دی۔ پرووسٹ آفس سے جاری نوٹیفکیشن

کے مطابق سال 2021-22ء میں فرسٹ ایئر کے پہلے سمسٹر، سیکنڈ ایئر کے

تیسرے سمسٹر، تھرڈ ایئر کے پانچویں سمسٹر کے طلبہ کیلئے ری نیول فیس 35

ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح فورتھ ایئر کے ساتویں سمسٹر کیلئے

32 ہزار750 جبکہ ففتھ ایئر کے نویں سمسٹر کے ہاسٹل کے طلبہ کیلئے 27 ہزار

550 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ تمام طلبہ 2 ہزار روپے ہاسٹل کینٹن اور 4

ہزار روپے سیکیورٹی کی مد میں بھی جمع کرائیں گے۔

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

پشاور یونیورسٹی انتظامیہ

پرووسٹ آفس کے مطابق سینڈیکیٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہاسٹل فیس میں

3 ہزار روپے سالانہ اضافہ کیا گیا ہے جبکہ دو ہزار روپے ہاسٹلز میں مرمت،

اخبار اور دیگر سہولیات کی مد میں چارج کئے جائیں گے۔ پشاور یونیورسٹی کے

طلبہ نے ہاسٹل فیسوں میں 5 ہزار روپے اضافہ کو مسترد کر دیا، طلبہ نے کہا

ہے کہ وائس چانسلر کی واضح ہدایات کے باوجود فیسوں میں اضافہ سمجھ سے

بالاتر ہے، ایسا کسی قسم کا فیصلہ ہمیں کسی قبول نہیں ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا

کہ یونیورسٹی انتظامیہ نوٹیفیکیشن واپس لے بصورت دیگر طلبہ تنظیمیں فیسوں

میں اضافے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرِیں گی۔

پشاور یونیورسٹی انتظامیہ ، پشاور یونیورسٹی انتظامیہ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply