114

پشاور ہائیکورٹ سے مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظورہو گئی

ایبٹ آباد(سٹاف رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بینج نے جمعیت علما اسلام

(ف) کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں کرنے

کا حکم دیدیا۔جمعرات کو اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں گرفتار مفتی کفایت اللہ

کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تو عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے

بعد درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظور کرتے

ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔یاد رہے کہ مفتی کفایت

اللہ کو 27 اکتوبر کی صبح ساڑھے 4 بجے گرفتار کیا گیا تھا، مانسہرہ اور اسلام

آباد پولیس کی مشترکہ کارروائی میں یہ گرفتاری عمل میں آئی تھی۔مفتی کفایت اللہ

کو نفرت انگیز تقریر اور اشتعال پھیلانے کے الزام پر گرفتار کر کے سینٹرل جیل

ہری پور میں منتقل کیا گیاتھا۔29اکتوبر کو مفتی کفایت اللہ نے اپنی گرفتاری کو

چیلنج کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بینج میں درخواست دائر کی تھی۔

بینچ نے درخواست پر ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے

جواب طلب کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں