پشاور چارسدہ بیڈ منٹن کھلاڑیوں میں سیریز شروع، چارسدہ کو برتری

پشاور چارسدہ بیڈ منٹن کھلاڑیوں میں سیریز شروع، چارسدہ کو برتری

Spread the love

پشاور(بیورو چیف،عمران رشید خان) پشاور چارسدہ بیڈ منٹن

Journalist Imran Rasheed

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے تعاون سے پشاور اور چارسدہ کے

بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے مابین سیریزکا آغاز ہو گیا، پہلے روزکھیلے جانیوالے

مقاببلوں میں چارسدہ کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک

صفر سے کامیابی حاصل کی، اس سیریزمیں انڈر17 کے بچے حصہ لے رہے ہیں۔

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے تعاون سے چارسدہ میں منعقدہ سیریز کے پہلے سنگل

میچ میں چارسدہ کے بخت الثاقب نے پشاور کے حشام کو ہرایا۔ دوسرے سنگل میچ

میں چارسدہ کے سنگین نے پشاور کے محسن کو 21-12,21-12 سے شکست دی،

تیسرے میچ میں پشاور کے ریان نے چارسدہ کے حسنین کو 22-20,22-20 سے

جبکہ چوتھے میچ میں چارسدہ کے محمد نے پشاور کے سہیل کو شکست دی،

پانچویں سنگل میچ میں چارسدہ کے عمیر نے پشاور کے حسیب کو 21-19,21-11

سے ہرایا-

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

مینزڈبلزمیں چارسدہ کے بخت لثاقب اور محمد کی جوڑی نے پشاور کے حشام اور

محسن کو ہرا کر سیریزمیں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی۔ اس سیریز کو

کوچز ندیم خان اور حیات اللہ نے آرگنائز کیا ہے، جس کا اصل مقصد پشاور اور

چارسدہ کے اضلاع میں بیڈمنٹن کھیل کو فروغ دینا اور گراس روٹس پر ٹیلنٹ تلاش

کر کے سامنے لانا ہے۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

اس حوالے سے کوچ ندیم خان نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ نوجوان نسل کھیلوں

میں دلچسپی لے رہے ہیں کیونکہ کھیل ایک ایسا شعبہ ہے جس سے انسان خود کو

ذہنی و جسمانی طورپر فٹ رہ سکتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ وہ قبل ازیں پشاور

سپورٹس کمپلیکس میں بحیثیت کوچ خدمات انجام دے رہے تھے، لیکن اب انکا

تبادلہ عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ

انہیں جہاں بھی ذمہ داری سونپی جائے گی اپنا کام پوری دیانتداری اور ایمانداری

کریں گے، جس کا رزلٹ ضرور آئے گا۔

پشاور چارسدہ بیڈ منٹن ، پشاور چارسدہ بیڈ منٹن ، پشاور چارسدہ بیڈ منٹن

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply