پشاورمیں فائر فائٹرز نے علاقہ ٹیڈی گیٹ کو بڑی تباہی سے بچا لیا

پشاورمیں فائر فائٹرز نے علاقہ ٹیڈی گیٹ کو بڑی تباہی سے بچا لیا

Spread the love

پشاور(بیورو چیف عمران رشید خان) پشاور ٹیڈی گیٹ تباہی

Journalist Imran Rasheed

صوبائی داراحکومت پشاور کے تھانہ یکہ توت کے گنجان آباد علاقے ٹیڈی گیٹ

میں گیس پائپ لائن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کے شعلے اس قدر بلند تھے

کہ موقع پر موجود رہائشیوں پر خوف کے مارے سکتا طاری ہو گیا کیونکہ محلہ

ٹیڈی گیٹ جو کہ پشاور کا قدیمی علاقہ ہے میں اب بھی زیادہ تر لکڑی کے بنے

گھروں میں شہری مقیم ہیں، اگر خدا ناخواستہ ایک گھر میں آتشزدگی ہو تو

دیکھتے ہی دیکھتے تین سے چار گھر آگ کی لپیٹ میں آ جاتے ہیں جبکہ اس قسم

کے واقعات ماضی میں دیکھے جا چکے ہیں تاہم اتوار کے روز گیس پائپ لائن

میں لگنے والی آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر ویکل جائے

حادثہ پر پہنچ گئی اور فائٹرز نے نہایت جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیشہ

وارانہ طریقے سے پانی اور سی او ٹو (Co2) کے استعمال سے 20 منٹ کے

اندر آگ پر مکمل طور پر قابو پا کرآگ کو مزید بڑھنے سے روک کر پورے

علاقے کو ایک ممکنہ ناگہانی آفت سے بچا لیا ، آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی

جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ گیس لیکج کے

باعث لگی۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

Rescue 1122
Rescue 1122
Rescue 1122
دوسری طرف ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 پشاور نے ضلع بھر کے مختلف

مقامات جن میں پشتخرہ چوک، دلہ ذاک روڈ، پیر بالا، پٹوار بالا، چارپریزہ، اچینی

چوک، رینگ روڈ، قمردین گھڑی، چارسدہ روڈ، شالم پل، لنڈی سڑک، میں پیش

آنے والے روڈ ایکسیڈنٹ کے واقعات میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے عوام کو

ریسکیو 1122 سروسز کی فراہمی یقینی بنائی- روڈ ایکسیڈنٹ کے واقعات میں

کچھ كو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور کچھ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر

دیا گیا۔

پشاور ٹیڈی گیٹ تباہی ، پشاور ٹیڈی گیٹ تباہی ، پشاور ٹیڈی گیٹ تباہی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply