پشاور میں جائیداد تنازع پر قانون کا محافظ سگے بھائی کے ہاتھوں قتل

پشاور میں جائیداد تنازع پر قانون کا محافظ سگے بھائی کے ہاتھوں قتل

Spread the love

پشاور( عمران رشید سے ) پشاور میں جائیداد تنازع

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جائیداد کے تنازع پر پولیس اے

ایس آئی کو سگے بھائی نے قتل کر دیا، جبکہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد جائے

واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا-

=-،-= خیبر پختونخوا کی مزید خبریں ( =،= پڑھیں =،=)

پولیس کی طرف سے جاری کردہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق تھانہ شرقی پولیس کا

اسسٹنٹ سب انسپکٹر زکریا خان جو کہ گزشتہ شب گورا قبرستان پولیس پوائنٹ پر

سے ڈیوٹی سے فارغ ہو کر اپنے گھر واقع شگئی ہندکیان گیا۔ جہاں پر موجود اس

کے بھائی بخت جمیل ولد محمد یعقوب سے جائیداد کے تنازع پر تلخ کلامی ہو گئی،

جس پر بخت جمیل نے طیش میں آ کر اپنے سگے بھائی پر فائر کھول دیا، جس

کے نتیجے میں متعدد گولیاں لگنے سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر زکریا خان موقع پر

ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ ملزم بخت جمیل موقع واردات سے فرار ہو گیا-

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اطلاع ملنے پر تھانہ مچنی گیٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول پولیس اہلکار

کی لاش اپنی تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر

دی۔ پولیس نے فرار ہونے والے ملزم بخت جمیل کے خلاف تعزیرات پاکستان کے

تحت زیر دفعہ 302 کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، تاہم

ابھی تک اس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی، پولیس کا کہنا ہے وہ جلد

ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

پشاور میں جائیداد تنازع

Leave a Reply