peshawar shop fire

پشاور میں آتشزدگی، تین دکانیں جل کر خاکستر

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پشاور میں آتشزدگی

پشاور(عمران رشید خان)صوبائی دارالحکومت پشاور کے اندرون شہر ہشت نگری میں جمعہ کی صبح بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے تین دکانیں اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

آتش زدگی کی زد میں آنے والی دکانوں میں دو فوٹو اسٹیٹ،کمپیوٹر ڈیزائننگ اور ایک جوس کی دکان شامل ہے اس دوران عمارت کی بالائی منزل کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

peshawar shop fire

متاثرہ دکاندار شکیل اختر اور اس کے چچا زاد بھائی شاہجہان نے نمائندہ جے ٹی این سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صبح ساڑھے چار بجے کے قریب لگنے والی آگ کے نتیجے میں دونوں دکانوں میں موجود گیارہ مشینیں اور متعدد کمپیوٹر جل کر کوئلہ بن گئے جبکہ دکانوں میں مجموعی طور پر موجود تقریبا دس لاکھ کی نقدی بھی آتشزدگی کی نذر ہوگئی,

انہوں نے اپنے ہونے والے نقصان کا مجموعی تخمینہ تقریبا 50 لاکھ روپے سے زائد بتایا ہے۔

ادھر جوس کی دکان کے مالک سحرگل نے بتایا کہ ان کا آتشزدگی کے نتیجے میں تقریبا تین لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

تاہم مقامی پولیس نے رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے

پشاور میں آتشزدگی

<a href=”https://twitter.com/jtnonline1″ rel=”noopener” target=”_blank”><strong>قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں</strong></a>

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply