پشاور اندورن شہر2 بہنوں1بھائی کی مسخ شدہ لاشیں ملنے پرخوف وہراس

پشاور اندورن شہر3 بھائی بہنوں کی مسخ شدہ لاشیں ملنے پرخوف وہراس

Spread the love

پشاور( بیورو چیف:— عمران رشید خان ) پشاور مسخ شدہ لاشیں

صوبہ خیبر پختو نخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک گھر سے پُراسرار طور

پر جاں بحق ہونے والی دو بہنوں اور ایک بھائی کی مسخ شدہ لاشیں ملنے سے

پورے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا-

=-،-= ضرور پڑھیں، پشاور میں قانون کا محافظ سگے بھائی کے ہاتھوں قتل

پشاور اندورن شہر2 بہنوں1بھائی کی مسخ شدہ لاشیں ملنے پرخوف وہراسپشاور اندورن شہر2 بہنوں1بھائی کی مسخ شدہ لاشیں ملنے پرخوف وہراس

تفصیلات کے مطابق اندرون شہر گنجان آباد قدیمی محلہ سیٹھیان میں چند روز سے

رہائشی بدبو اور تعفن محسوس کر رہے تھے لیکن انہیں کسی طور سمجھ نہیں آ

رہی تھی، تاہم گزشتہ روز ناقابل برداشت بدبو اور تعفن سے تنگ اہلیان علاقہ نے

اس کی کھوج لگانا شروع کی تو ایک گھر کا تعین کیا اور خود کوئی کارروائی

کرنے کے بجائے مقامی پولیس کو اطلاع کر دی- پولیس مزکورہ گھر کا دروازہ

کھول کر اندر داخل ہوئی تو وہاں زمین پر دو خواتین اور ایک شخص کی مکمل

طور پر مسخ شدہ لاشیں ملیں، پولیس نے ناقابل شناخت تینوں لاشوں کو اپنی تحویل

میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

تھانہ کوتوالی پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ مکان سے

ملنے والی لاشیں 60 سالہ سرفراز احمد اور اس کی 2 بہنوں کی ہیں، جن کی

عمریں 65 اور 70 سال کے قریب ہیں- پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں اس قدر مسخ

ہیں کہ ان کی پہچان کرنا مشکل ہے، اور لگتا ہے کہ ان کی موت 6 تا7 روز قبل

ہوئی تھی، یہ بھی معلوم ہوا ہے کے یہ گھر کسی ایس اے علی گل نامی شخص کا

تھا جو کہ کچھ عرصہ قبل فوت ہو چکا ہے اور یہ لوگ اس کے بھائی بہن تھے،

اس سلسلے میں کوتوالی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی

ہے-

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

دوسری جانب تین افراد کی پراسرار موت کی خبر جنگل کی آگ کی طرح شہر میں

پھیل گئی اور علاقہ میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ

پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے پر ہی مزید حقائق سامنے آ سکیں گے-

پشاور مسخ شدہ لاشیں ، پشاور مسخ شدہ لاشیں ، پشاور مسخ شدہ لاشیں

Leave a Reply