پشاور زلمی کھیلوں کےساتھ فروغ تعلیم کیلئے بھی متحرک

Spread the love

پی ایس ایل نمبرون فرنچائز پشاور زلمی نے کھیلوں کےساتھ تعلیم کے فروغ کےلئے بھی بیڑہ اٹھالیا۔ پشاور زلمی اور سٹی سکول کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوگئے۔لاہور میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور سٹی سکول کے چیف آپریٹنگ آفیسر شہزاد خان نے ایم او یو پر دستخط کیے،ادھر پشاور زلمی اور ٹپال دانے دار کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت ٹپال دانے دار پشاور زلمی کا آفیشل ٹی پارٹنر بن گیا ۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا وہ ٹپال دانے دار کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ،ٹپال جیسے مستند برانڈ کا ہمارے ساتھ منسلک ہونا باعث اعزاز ہے ۔

Leave a Reply