0

پشاور زلمی ٹیم کا آیئٹم سو نگ، شرٹ کی گورنر ہائوس میں رنگا رنگ تعارفی تقریب

Spread the love

پاکستان سپر لیگ 4 کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل پشاور زلمی کی ٹیم کی جانب سے گزشتہ روز گورنر ہاوس پشاور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان،گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان،پشاورزلمی ٹیم کے اونرجاوید آفریدی اور معروف عالمی کرکٹر ڈیرن سیمی تھے،تقریب میں بڑی تعداد میں عوام نے بھی شرکت کی،

تقریب کا مقصد پشاور زلمی ٹیم کا آیئٹم سو نگ اور ٹیم کی شرٹ متعارف کرانا تھا۔ اس موقع پرپشاور زلمی کے اونر جاوید افریدی کا کہنا تھا پی سی ایل کو کامیاب کرانے میں عوام نے جو کلیدی کردار ادا کیا اسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ، پشاور زلمی وہ واحد ٹیم ہے جس نے دینی مدارس کے طلبہ اور سپیشل بچوں کو کھیلنے کا مو قع دیا ہمارا مقصد نوجوانوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہے، ہمیں ابھی بہت آگے جانا ہے۔
تقریب

Leave a Reply