آگ لگنے کے پے در پے واقعات، پشاور بی آر ٹی سروس عارضی طور پر معطل

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پشاور (جے ٹی این آن لائن نیوز) پشاور بی آر ٹی

صوبہ خیبر پختونخوا پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ ( بی آر ٹی ) کی بسوں میں

آگ لگنے کے پے در پے واقعات کے باعث سروس عارضی طور پر معطل کردی

گئی۔ بی آر ٹی منصوبے کے آغاز کو ایک ماہ کا عرصہ ہی گزرا ہے اور اس

عرصے میں بسوں میں آتشزدگی اور خرابی کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس ڈرائیورز کا احتجاج، سروس معطل کر دی
————————————————————————————–

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی بس سے شہریوں کو باحفاظت نکال لیا

گیا جبکہ بس میں موجود آگ بجھانے والے آلے کی مدد سے آگ بروقت بجھائی

گئی، بی آر ٹی کے تمام ڈرائیورز کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے

ٹریننگ دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق بی آر ٹی بس سروس عارضی طور پر

معطل کردی گئی ہے اور تمام بسوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائیگا۔ ترجمان کا کہنا

ہے کہ بس بنانے والی کمپنی کی ٹیم تمام بسوں کا معائنہ کرے گی، ہر بس کو

تکنیکی اعتبار سے مکمل کلئیر کرنے کے بعد بحال کیا جائیگا۔ خیال رہے کہ بی

آر ٹی بسوں میں آتشزدگی کا یہ تیسرا واقعہ ہے، 3 بسوں میں آتشزدگی جبکہ 2

بسیں خراب ہوئی ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر 5 بسیں اِس وقت متاثر ہیں۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply