پشاور بی آر ٹی میں بغیر ماسک سفر پر پابندی، خلاف ورزی پر ہوگا جرمانہ

پشاور بی آر ٹی میں بغیر ماسک سفر پر پابندی، خلاف ورزی پر ہوگا جرمانہ

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید) پشاور بی آر ٹی

Journalist Imran Rasheed

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے بی آر ٹی میں بغیر ماسک کے سفر پر

پابندی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد سواریاں یقینی بنانے کی ہدایت کرتے

ہوئے مسافروں سے کوئی اضافی وصول نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں، اس

سلسلے میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد

ہوا جس میں ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ فہد اکرام قاضی، اے ڈی سی پشاور شمع نعمت

سی ای او ٹرانس پشاور، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرمینل پشاور کامران امجد اور دیگر

انتظامی افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹ میں

ڈرائیوروں اور مسافروں کے ماسک استعمال نہ کرنے پر پرمٹ منسوخ کرنے کا

فیصلہ کیا گیا اور کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے اڈوں میں مسافروں کی ویکسینیشن

کرنے سمیت کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اس سلسلے میں

ٹرانسپورٹ اڈوں میں 80 فیصد سرکاری سٹاف نے کرونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن

کرلی ہے۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ میں پچاس فیصد

سواریوں کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانون کے

مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ٹی

میں ماسک کے بغیر سفر پر پابندی کو ہر صورت میں عملی جامہ پہنایا جائے گا

جبکہ بغیر ماسک کے کسی کو سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور

قانونی کارروائی کی جائیگی۔ اس سلسلے میں ٹرانس پشاور کے حکام کو ہدایت

کردی گی ہے کہ وہ بسوں میں 50 فیصد سواریاں یقینی بنائیں اور بسوں کی تعداد

میں مزید اضافہ کرے تاکہ مسافروں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو اور

باقاعدہ آج سے شہر میں 20 اضافی بی آر ٹی کی بسیں چلیں گی۔

=-،-= کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، ٹرانسپورٹرز کو بھاری جرمانے

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 1246

ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کی گئی ہے جن پر 4 لاکھ 47 ہزار 6 سو روپے

کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ این سی او سی کے احکامات کی روشنی میں

سیکرٹری آر ٹی اے کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ” ٹریفک پولیس اور آر ٹی اے

کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم اڈوں اور شاہراہوں پر کارروائیاں

عمل میں لائی ہیں۔ کرونا ایس او پیز کو نظر انداز کرنے ماسک کا استعمال نہ

کرنے اور 50 فیصد سواریاں گاڑیوں میں نہ بٹھانے پر 1246 ٹرانسپورٹرز کے

خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے جن پر 4 لاکھ 47 ہزار 6 سو روپے کے

جرمانے عائد کردیئے گئے۔ سیکرٹری آر ٹی اے طارق حسین نے میڈیا سے بات

چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت میں یقینی

بنایا جائے گا جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت

کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات پر عمل

درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

پشاور بی آر ٹی ، پشاور بی آر ٹی ، پشاور بی آر ٹی ، پشاور بی آر ٹی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply